پلوامہ: جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کے نامعن کاکاپورہ علاقے میں پولیس اور سی آر پی ایف جوانوں نے ایک شخص کی جان بچائی، جس کا دل کا دورہ پڑا تھا۔ تفصیلات کے مطابق نامعن کاکاپورہ میں آج ایک شخص کو گاڑی چلانے کے دوران دل کا دورہ پڑا تھا، جس کے بعد ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکاروں اور سی آر پی ایف اہلکاروں نے اس شخص کو دیکھا اور اس کو جان بچانے کے لئے انہوں نے بروقت کارروائی کی۔ اس واقعہ کا ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگیا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکار ایک کار ڈرائیور کی جان بچا رہے ہیں۔ 1 منٹ 43 سیکنڈ کے ویڈیو کلپ میں پلوامہ میں تعینات پولیس اور سی آر پی ایف اہلکار ایک کار ڈرائیور کی جان بچاتے ہوئے دکھایا گیا ہے، جو اچانک بے ہوش ہوگیا۔
مزید پڑھیں: سی آر پی ایف نے ایک شخص کی جان بچائی
پولیس اور سی آر پی ایف کے اہلکاروں نے کار ڈرائیور کی جان بچانے کے لیے ابتدائی طبی امداد دیتے ہوئے اور کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) کا استعمال کیا ہے۔ وہیں عوامی حلقوں نے سی آر پی ایف کے اس اقدام کی سراہنا کی ہے۔ یاد رہے کہ سنہ 2022 میں بھی اسی طرح کے ایک واقعے میں سی آر پی ایف جوانوں نے سرینگر جموں قومی شاہراہ کے اونتی پورہ علاقہ میں ایک نوجوان کی جان بچائی تھی۔