ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بارہمولہ کے بونیار میں 2 نارکو اسمگلر گرفتار - DRUGS PEDDLERS

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 14, 2024, 12:47 PM IST

Two narco smugglers arrested in Baramulla ضلع بارہمولہ کے بونیار کے گانی محلہ تریکنجن میں مقامی تھانے کی پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری مہم کے دوران دو نارکو اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔ پولیس نے ان کے پاس سے 2 کروڑ روپے کی مالیت کی ہیروئن برآمد کی۔

بارہمولہ کے بونیار میں 2 نارکو اسمگلر گرفتار
بارہمولہ کے بونیار میں 2 نارکو اسمگلر گرفتار (etv bharat)

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتطام یوٹی جموں و کشمیر میں پولیس انتظامیہ کی جانب سے منشیات کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے مقصد سے بڑے پیمانے پر مہم چلائی جا رہی ہے۔اسی مہم کے تحت ضلع بارہمولہ کے بونیار کے گانی محلہ تریکنجن میں مقامی تھانے کی پولیس نے خصوصی چھاپہ ماری کے دوران دو نارکو اسمگلرز کو گرفتار کرلیا۔

بونیار تھانے کی ایک پولیس پارٹی نے ایس ایچ او پی ایس بونیار کی سربراہی میں گانی محلہ تریکنجن میں قائم ایک چوکی پر دو افراد کو روکا جن کی شناخت عبدالقیوم غنی اور غضح حسن غنی ولد غضن رسول دونوں ترکانجن بونیار کے رہائشی ہیں۔ تلاشی کے دوران ان کے قبضے سے 446 گرام ممنوعہ ہیروئن (جس کی مالیت تقریباً 2 کروڑ روپے) برآمد ہوئی۔ انہیں گرفتار کر کے پی ایس بونیار منتقل کر دیا گیا ہے جہاں وہ زیر حراست ہیں۔

اسی مناسبت سے بونیار تھانہ میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔پورے معاملے کی تفتیش کی جارہی ہے۔اس معاملے میں مزید لوگوں کی گرفتاری عمل میں آ سکتی ہے۔

جموں کشمیر پولیس عام لوگوں سے گزارش کرتے ہوئے کہاکہ اگر آپ اپنے آس پاس کہیں بھی منشیات فروشی یا کوئی اور جرم کو رونما ہوتے ہوئے دیکھتے ہیں تو بلا جھجھک قریبی مقامی تھانے کی پولیس کو اس کی اطلاع دیں ۔یا 112 پر ڈائل کریں۔

یہ بھی پڑھیں:بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار - Action Against Drug peddler

انہوں نے مزہد کہاکہ لوگوں سے درخواست ہے کہ معاشرے سے منشیات کی لعنت کو روکنے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں۔ ہم کمیونٹی ممبران کو یقین دلاتے ہیں کہ پولیس قانون کے مطابق مجرموں کے خلاف سخت کارروائی کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.