ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مودی کا دورہ کشمیر، ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ

وزیر اعظم نریندر مودی کے کشمیر دورے کے پیش نظر سیکورٹی کے فقید المثال انتظامات کے جا رہے ہیں۔

مودی کا دورہ کشمیر، ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ
مودی کا دورہ کشمیر، ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 4:32 PM IST

مودی کا دورہ کشمیر، ہائی وے پر گاڑیوں کی چیکنگ

اننت ناگ (جموں کشمیر) : سات مارچ کو وزیر اعظم نریندر مودی وادی کشمیر کا ایک روزہ دورہ کر رہے ہیں۔ دورے کے دوران وزیراعظم سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے۔ انتظامیہ کی جانب سے جہاں ریلی کے انعقاد کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں وہیں سیکورٹی ایجنسیز کی جانب سے بھی سیکورٹی کے کڑے انتظامات کیے جا رہے ہیں۔ سرینگر کے بخشی اسٹیڈیم کے گرد و نواحی علاقوں میں حفاظتی اہلکاروں کے زمینی گشت میں اضافے کے ساتھ ہیں ڈرونز کے ذریعے سے بھی نگرانی کی جا رہی ہے وہیں سرینگر جموں شاہراہ پر بھی گاڑیوں کی تلاشی لی جا رہی ہے۔

جنوبی کشمیر کے اننت ناگ علاقے میں سرینگر جموں شاہراہ پر سرینگر کی جانب روانہ ہو رہی گاڑیوں کی باریک بینی کے ساتھ تلاشی کی جا رہی ہے وہیں مسافرین، راہگیروں کی بھی جامہ تلاشی کرنے کے علاوہ ان کے شناختی کارڈ بھی چیک کیے جا رہے ہیں۔ قاضی گنڈ علاقے میں ٹنل سے کشمیر آ رہی کسی بھی گاڑی کو چیک کیے بغیر وادی کشمیر میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں: لوگوں کو مودی کے کشمیر دورے سے خاص امید نہیں: پی ڈی پی

واضح رہے کہ فروری کے آخری عشرے میں وزیر اعظم نریندر مودی نے جموں کا دورہ کیا تھا اور اب جمعرات کو وہ وادی کشمیر کا دورہ کر رہے ہیں۔ مودی کا یہ دورہ انتہائی اہمیت کا حامل سمجھا جا رہا ہے کہ کیونکہ دفعہ 370کی منسوخی کے بعد یہ ان کا وادی کشمیر کا پہلا دورہ ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.