ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی ایم مودی کا دورہ جموں وکشمیر: جموں شہر فوجی چھاونی میں تبدیل، ایس ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی - jammu security

PM Modi Jammu Visit وزیر اعظم دورہ جموں و کشمیر کے پیش ںظر سکیورٹی فورسز نے جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کر دیا کیا گیا، جبکہ ایم اے اسٹیڈیم کے اردگرد علاقوں کو سکیورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

پی ایم مودی دورہ جموں
پی ایم مودی دورہ جموں
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 18, 2024, 9:04 PM IST

Updated : Feb 18, 2024, 10:35 PM IST

پی ایم مودی کا جموں دورہ: شہر فوجی چھاونی میں تبدیل، ایس ایس جی کمانڈوز کی تعیناتی

جموں: وزیر اعظم نریندر مودی 20 فروری کو جموں وکشمیر کے دورے پر آرہے ہیں، جس کے پیش نظر جموں صوبے کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے۔معلوم ہوا ہے کہ اتوار کے روز سکیورٹی فورسز نے ایم اے اسٹیڈیم کو پوری طرح سے سیل کیا، جبکہ ایس ایس جی کمانڈوز کی بھی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے۔

اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم نریندر مودی کے جموں دورے کے پیش نظر سکیورٹی کے غیر معمولی انتظامات کئے گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق جموں شہر کو فوجی چھاونی میں تبدیل کیا گیا ہے جبکہ ایم اے اسٹیڈیم کے اردگرد علاقوں کو سیکورٹی فورسز نے پوری طرح سے سیل کرکے لوگوں کے چلنے پھرنے پر بھی پابندی عائد کی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اتوار کے روز ایس ایس جی کمانڈوز نے ایم اے اسٹیڈیم جموں کا دورہ کیا اور وہاں پر سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ ذرائع نے بتایا کہ جموں صوبے میں چپے چپے پر سکیورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے، جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد کو بغیر چیکنگ کے آگے جانے کی اجازت نہیں دی جارہی ہیں۔

دریں اثنا سرینگر میں بھی اتوار کی صبح سے ہی سکیورٹی فورسز نے مختلف علاقوں میں چیکنگ پوائنٹس قائم کئے جہاں پر نجی گاڑیوں کی باریک بینی سے تلاشی لی جارہی ہیں۔

مزید پڑھیں: وزیر اعظم دور سے قبل کشمیر میں سکیورٹی کو چوکس رہنے کی ہدایت

ذرائع نے بتایا کہ پائین شہر کے مختلف علاقوں میں سکیورٹی فورسز نے اہم چوراہوں اور گلی کوچوں میں ناکے لگا کر لوگوں کی باریک بینی سے تلاشی لی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندرمودی کے دورہ جموں کے پیش نظر سرینگر میں بھی سکیورٹی فورسز کو ہائی الرٹ پر رہنے کی تاکید کی گئی ہے، تاکہ سماج دشمن عناصر کے منصوبوں کو خاک میں ملایا جاسکے۔

(یو این آئی)

Last Updated : Feb 18, 2024, 10:35 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.