ETV Bharat / jammu-and-kashmir

بی جے پی کشمیریوں کی شناخت سلب کرنا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی - Mehbooba Mufti - MEHBOOBA MUFTI

Lok sabha election 2024پارلیمانی انتخابات میں ووٹرز کو لبھانے کی غرض سے پی ڈی پی کی جانب سے جلسوں اور عوامی اجتماعات کا سلسلہ جاری ہے۔

بی جے پی کشمیریوں کی شناخت صلب کرنا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 19, 2024, 6:40 PM IST

Updated : Apr 19, 2024, 8:48 PM IST

بی جے پی کشمیریوں کی شناخت صلب کرنا چاہتی ہے: محبوبہ مفتی

پلوامہ (جموں کشمیر) : پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) سربراہ اور اننت ناگ - راجوری پارلیمانی نشست کے لیے پی ڈی پی امیدوار محبوبہ مفتی نے انتخابی مہم کے تحت جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا دورہ کرکے عوامی ریلی سے خطاب کیا۔ محبوبہ مفتی نے ایک بار پھر حکمران جماعت بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’’بی جے پی کشمیری عوام کو بے اختیار بنانے کے اپنے ایجنڈے پر قائم ہے۔‘‘

میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے محبوبہ مفتی نے کہا کہ ’’مرکزی حکومت، جموں و کشمیر کے لوگوں کو حقوق سے محروم کر رہی ہے۔‘‘ انہوں نے وادی کشمیر کے قدرتی وسائل کو لوٹنے کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا: ’’چاول، بجلی اور دیگر اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جس سے غریب لوگوں کے لیے مشکلات پیدا ہو رہی ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا عوام سے انتخابی عمل میں شرکت کرکے اور پی ڈی پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ’’وادی کشمیر سے ایک جرات مندانہ آواز ایوان بالا تک پہنچایا وقت کی ایک ضرورت ہے اور پی ڈی پی واحد ایسی سیاسی جماعت ہے جو جموں و کشمیر کی آواز کو پارلیمنٹ تک پہنچا سکتی ہے۔‘‘

قبل ازیں پروگرام کے دوران ڈی ڈی سی ممبر اور سیاسی کارکن جاوید رحیم بٹ نے پارٹی صدر محبوبہ مفتی کی موجودگی میں پی ڈی پی پی میں شمولیت اختیار کی۔ قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر میں سیاسی جماعتیں عوامی کنونشنز اور جلسوں کا اہتمام کر کے ووٹرز کو لبھانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔ پی ڈی پی نے بھی آنے والے پارلیمانی انتخابات کے لئے سیاسی سرگرمیوں کو زمینی سطح پر تیز کردی ہیں۔

پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی یونٹ پلوامہ کی جانب سے گزشتہ ایام کے دوران پارلیمانی انتخابات کے حوالہ سے روزانہ جلسوں اور عوامی اجتماعات کا انعقاد کر رہی ہے۔ پی ڈی پی کی ٹکٹ پر اننت ناگ راجوری نشست کے لیے پارٹی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی جبکہ سرینگر نشست کے لیے پارٹی کے یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ انتخابات میں شرکت کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی نے میدان نہیں چھوڑا بلکہ پیچھے سے لگام پکڑے ہوئے ہیں، عمر عبدللہ - Lok sabha election 2024

Last Updated : Apr 19, 2024, 8:48 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.