ETV Bharat / jammu-and-kashmir

خستہ حال ڈرینیج سسٹم سے اوڑی کی عوام پریشان - اوڑی ڈرینیج سسٹم

dilapidated drainage system of uri town in baramullaسرحدی قصبہ اوڑی کے مین مارکیٹ میں خستہ حال ڈرینیج کے باعث بالائی علاقوں، ڈرینوں سے خارج ہونے والی گندگی سڑکوں پر جمع ہو چکی ہے۔

خستہ حال ڈرینیج سسٹم سے اوڑی کی عوام پریشان

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 26, 2024, 7:10 PM IST

خستہ حال ڈرینیج سسٹم سے اوڑی کی عوام پریشان

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے اوڑی میں ڈرینیج سسٹم ناکارہ ہونے کے سبب عوام کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ گزشتہ دنوں ہوئی برف باری اور بارشوں کے بعد بالائی علاقوں سے نشیبی علاقوں کی جانب آنے والا پانی خستہ حال ڈرینیج کے سبب سڑکوں پر جمع ہو چکا ہے جس سے عوام کو عبور و مرور میں سخت مشکلات درپیش ہیں۔

مین مارکیٹ اوڑی میں ڈرینیج کا نظام اس قدر درہم برہم ہو چکا ہے کہ سڑکیں اور گلی کوچے زیر آب آچکے ہیں جو ٹرانسپورٹرس اور راہگیروں خاص کر دکانداروں کے لیے باعث عذاب بن چکا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑکوں پر جمع ڈرینیج کا پانی ان کے گھروں اور دکانوں میں داخل ہو رہا ہے جس سے نہ صرف تعمیری نقصان کا اندیشہ ہے بلکہ اس سے لوگوں میں بیماریاں پھوٹ پڑنے کا بھی اندیشہ لاحق رہتا ہے۔

مزید پڑھیں: Bad Drainage System in Bathnoor Tral ہرگام بٹنور کی آبادی خراب ڈرینیج سسٹم سے نالاں

مقامی باشندوں نے انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’اوڑی کے مارکیٹ کی خستہ حال ڈرینیں بارہا گزارشات کے باوجود ابھی تک ٹھیک نہیں کی گئی ہیں۔ معمولی بارش ہوتے ہی پورا قصبہ کاص کر اوڑی مارکیٹ زیر آب آجاتا ہے۔‘‘ مدثر احمد نامی ایک مقامی باشندے نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا: ’’بارشیں شروع ہوتے ہی مارکیٹ کا حال بے حال ہے، مارکیٹ کی سڑکوں میں پانی بھر چکا ہے اور ڈرینوں، سڑکوں کی گندگی پانی کے بہاؤ کے ساتھ ہی مین مارکیٹ پہنچ چکی ہے۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.