ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ کے بنپورہ گڈورہ کے لوگوں نے محمکہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا - محمکہ بجلی

ضلع پلوامہ کے بنپورہ گڈورہ علاقے کے لوگوں نے محمکہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر لگانے کا مطالبہ کیا۔

پلوامہ کے بنپورہ گڈورہ کے لوگوں نے محمکہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 13, 2024, 3:42 PM IST

پلوامہ کے بنپورہ گڈورہ کے لوگوں نے محمکہ بجلی کے خلاف احتجاج کیا

پلوامہ: ضلع پلوامہ کے بنپورہ گڈورہ علاقے کے لوگوں کا کہنا ہے کہ محکمہ کی جانب سے سال 2016 میں علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر لگانے کے لیے تمام ضروریات پوری کی گئی تھیں لیکن تاحال بجلی کا ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا، جس سے علاقے کے لوگوں کو بجلی کی مسلسل کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

احتجاج میں شامل مدثر احمد نے کہا کہ محکمہ نے بجلی کا ٹرانسفارمر لگانے کے لیے سال 2016 میں مکمل انفراسٹرکچر بنایا تھا لیکن آج تک بجلی کا ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا۔ انہوں نے کہا کہ علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر نہ ہونے کی وجہ سے علاقے کے لوگوں کو بجلی کی کٹوتی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 1320 روپے ماہانہ فیس ادا کرنے کے باوجود محکمہ علاقے کی طرف کوئی توجہ نہیں دے رہا۔

احتجاج میں شامل ایک اور نوجوان عاشق بشیر نے کہا کہ اس جدیدیت کے دور میں بھی یہ علاقہ بجلی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہے۔ انہوں نے کہا کہ بجلی کے حوالے سے عوام کی مشکلات کم کرنے کے لیے 2016 میں علاقے میں بجلی کا ٹرانسفارمر لگانے کے لیے بنیادی ڈھانچہ تعمیر کیا گیا تھا لیکن آج تک محکمہ کی جانب سے بجلی کا ٹرانسفارمر نہیں لگایا گیا۔

احتجاج میں شامل لوگوں نے ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم سے درخواست کی ہے کہ مہربانی کرکے اس معاملے کو دیکھیں اور علاقے کے لیے بجلی کا ٹرانسفارمر منظور کیا جائے تاکہ جدیدیت کے دور میں علاقے کے لوگوں کو بجلی کے بحران کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں: غیرمقیم مزدوروں پر حملے کے خلاف پلوامہ میں احتجاجی جلوس

ٹیکنیکل آفیسر کشمیر پاور ڈیولپمنٹ کارپوریشن پلوامہ فاروق احمد نے فون پر بتایا کہ انفراسٹرکچر مرکزی حکومت کی سبگھایہ اسکیم کے تحت تیار کیا گیا تھا لیکن اسکیم بند ہونے کی وجہ سے یہ پروجیکٹ مکمل نہیں ہوسکا۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کر کے علاقے کو بجلی کی فراہمی کے لیے فعال کر دیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.