ETV Bharat / jammu-and-kashmir

منڈی: ناگاناڑی کے عوام سڑک کی سہولیات سے محروم - No Road Facilities At Naganari - NO ROAD FACILITIES AT NAGANARI

Naganari People Deprived of Road Facilities: جموں کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ناگاناڑی کے عوام سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ سڑک کی سہولیات سے محروم مقامی باشندوں نے ضلع انتظامیہ پر لاپرواہی کا الزام لگایا۔

منڈی کے ناگاناڑی کی عوام سڑک کی سہولیات سے محروم
منڈی کے ناگاناڑی کی عوام سڑک کی سہولیات سے محروم (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 9, 2024, 5:51 PM IST

منڈی کے ناگاناڑی کی عوام سڑک کی سہولیات سے محروم (etv bharat)

منڈی: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے دوردراز اور پسماندہ علاقہ ناگاناڑی کے عوام گذشتہ کئی عرصہ سے سڑک جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہیں۔ مقامی باشندے کئی برسوں سڑک کی مانگ کر رہے ہیں۔

ضلع انتظامیہ کی جانب سے لوگوں کی دیرینہ مانگ کو پورا کرتے ہوئے محکمہ تعمیرات عامہ کے زیر اہتمام نبارڈ اسکیم کے تحت لوہیل بیلا تا ناگاناڑی سڑک کا تعمیراتی کام شروع کیا گیا۔ لیکن درمیان ہی سڑک کا تعمیراتی کام کو بند کر دیا گیا۔ سڑک کا تعمیراتی کام بند ہونے پر مقامی باشندوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے۔

مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اس سڑک کا تعمیراتی کام ڈی پی آر کے مطابق نہیں کیا گیا ہے۔ آدھی ادھوری سڑکی کی وجہ سے عام لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ ہوا ہے۔ لوگوں نے کہا کہ چند مفاد پرست سڑک کے کام میں بلاوجہ رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کررہے ہیں جو کہ ناقابل برداشت ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پلوامہ سے سنگروانی تک خستہ حال سڑک کے خلاف مقامی باشندوں کا احتجاج

انہوں نے مزید کہا کہ جب سے بھارت آزاد ہوا ہے تب سے لے کر آج تک قریب دس دوردراز علاقوں کی عوام سڑک کی سہولیات سے محروم ہیں۔ عوام کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لیے انتظامیہ کو جلد سے جلد ٹھوس قدم اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.