ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ناقص بجلی نظام سے کھٹانہ محلہ کانڈیوارہ کی عوام پریشان - Poor Electricity System In Kokernag

Poor Electricity System In Kokernag ضلع اننت ناگ کے کوکرناگ کے کانڈیوارہ کے کھٹانہ محلہ کے لوگوں نے شکایت کی ہے کہ مذکورہ علاقے میں ناقص بجلی نظام کے باعث مقامی باشندوں کو اکثر اوقات میں بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 2:47 PM IST

ناقص بجلی نظام سے کھٹانہ محلہ کانڈیوارہ کی عوام پریشان

اننت ناگ:مقامی باشندہ کا کہنا ہے کہ جب مذکورہ علاقے میں تیز ہوائیں چلتی ہیں تو بجلی کے کھمبوں پر ترسیلی لائنیں ٹک نہیں پاتی۔ انہوں نے کہا کہ برفباری کے ایام میں علاقے سے بجلی گل رہتی ہے، جبکہ علاقے میں بجلی کے کھمبوں کے بجائے مقامی لوگوں نے ازخود لکڑی کے کھمبے نصب کئے ہیں۔ جبکہ بعض مقامات پر ترسیلی لائنیں بجلی کے کھمبوں کے بجائے پیڑوں پر لٹکتی ہوتی ہے۔

مقامی باشندوں کے مطابق ان کے بچے اپنے گھروں میں شام کے اوقات میں پڑھائی حاصل کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں، جس کے باعث ان کی پڑھائی پر بھی منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔ایک طرف علاقے میں بجلی کے ناقص نظام سے لوگ پریشان ہیں۔ بجلی کی آنکھ مچولی سے لوگوں کو مشکلات کا سامنا ہے، جبکہ مہینہ ختم ہونے سے قبل ہی بجلی فیس کی بلیں انہیں ارسال کی جاتی ہے جو صارفین کے لئے باعث تشوش ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چراغ تلے اندھیرا، اوڑی میں بجلی کٹوتی سے عوام پریشان

لوگوں کی مشکلات کا ازالہ کرنے کی غرض سے نمائندے نے فون پر یہ مسلہ محکمہ پی ڈی ڈی کے اسسٹنٹ ایکزیکٹیو انجنئیر عبدالرحمان شیخ کی نوٹس میں لایا تو انہوں نے کہا کہ وہ مذکورہ علاقے میں مرکزی حکومت کی اسکیم آر ڈی ڈی کے تحت علاقے میں بجلی نظام کو فعال بنانے کی غرض سے جلد ہی ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.