ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں کانگریس کا 25 نکاتی انتخابی منشور جاری - LOK SABHA ELECTION 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

JK Pradesh Congress Releases Manifesto جموں میں واقع مہاجن ہال میں جموں و کشمیر پردیش کانگریس کمیٹی کی جانب سے منعقدہ تقریب میں اے آئی سی سی کے مقامی انچارج بھرت سنگھ نے 25 نکاتی انتخابی منشور جاری کیا۔

جموں و کشمیر میں کانگریس کا 25 نکاتی انتخابی منشور جاری

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 26, 2024, 8:26 PM IST

جموں و کشمیر میں کانگریس کا 25 نکاتی انتخابی منشور جاری

جموں: اس موقع پر سولنکی نے کہا کہ کانگریس نے اپنی دور حکومت میں ملک کے تمام لوگوں کے ساتھ انصاف کیا۔ کسی کے ساتھ نا انصافی ہونے نہیں دی۔ انہوں نے کہا کہ راہل گاندھی نے لوگوں کے دلوں کی بات کو محسوس کرنے اور انصاف دلانے کے لیے ملک کے طول و عرض میں یاترا نکالی۔سولنکی نے مودی کے وعدوں کو جھوٹا اور فرضی قرار دیا۔

سولنکی نے کہا کہ کانگریس نے عوام کی خدمت اور پارلیمنٹ میں ان کی نمائندگی کے لیے بہترین امیدوار دیے ہیں کیونکہ مودی حکومت میں جموں و کشمیر کے لوگوں کو بہت نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ اپنی شناخت، حقوق اور حیثیت کھو چکے ہیں۔یوٹی میں 5 سالوں سے جمہوریت نہیں ہے۔ جموں و کشمیر کے لوگ بی جے پی کو سبق سکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جتیندر سنگھ نے کیا رام بن میں عوامی ریلی سے خطاب - Jitendera Singh Public Rally

وقار رسول وانی نے جموں و کشمیر اور لداخ خطے کے نوجوانوں کے مستقبل کو برباد کرنے کے لیے بی جے پی پر تنقید کی۔ وانی نے کہا کہ تاریخی ریاست کو یونین ٹیریٹری میں تبدیل کیا۔زمین اور ملازمتوں کے ہمارے حقوق کو من مانی طور پر چھین لیا گیا ہے۔وادی میں بے روزگاری عروج پر ہے۔نوجوان روزگار کی تلاش میں دوسری ریاستوں کا رخ کرنے پر مجبور ہیں۔

انہوں نے کہاکہ اس کے لئے بی جے پی ذمہ دار ہے۔وادی کے لوگ بہت تکلیف میں ہیں۔بی جے پی کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔ بی جے پی کا دعویٰ ہے کہ انڈیا چمک رہا ہے کہاں اور کیسے چمک رہا ہے۔ جموں و کشمیر کے عوام اس الیکشن میں حکمراں پارٹی کو کرارا جواب دیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.