ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں پہلے مرحلے کے تحت لوگوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہوئے ووٹ ڈالے - Assembly Election 2024 - ASSEMBLY ELECTION 2024

ترال کے اسمبلی حلقے میں آج ووٹ ڈالے گئے۔ دس سال کے بعد یہاں ایک بار پھر ووٹ ڈالے گئے جس کی وجہ سے لوگوں میں کافی جوش دیکھنے کو ملا۔ صبح سے ہی لوگوں کی بھیڑ پولنگ بوتھ پرجمع ہونا شروع ہوگئی تھی اور شام ہوتے ہوتے کافی تعداد میں ووٹرز نے اپنے حق رائے دہی کا استعمال کرتے ہوئے ووٹ ڈالے۔

ترال میں پہلے مرحلے کے تحت لوگوں نے ووٹ ڈالے
ترال میں پہلے مرحلے کے تحت لوگوں نے ووٹ ڈالے (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 18, 2024, 7:34 PM IST

ترال (جموں و کشمیر) جنوبی کشمیر کے ترال حلقہ انتخاب میں آج صبح پولنگ کی رفتار غیر متوقع طور دھیمی رہی مگر وقت کے ساتھ ساتھ لوگوں کا ہجوم بڑھتا گیا اور لوگوں نے لمبی لمبی قطاروں میں کھڑے ہوکر اپنے حق رائے دہی کا استعمال کیا۔

ترال میں پہلے مرحلے کے تحت لوگوں نے ووٹ ڈالے (ETV Bharat)

تفصیلات کے مطابق ایک دہائی کے بعد ہونے والے اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے میں آج جنوبی کشمیر میں پولنگ ہوئی۔ اس سلسلے میں ماضی میں حساس رہنے والے ترال حلقہ انتخاب میں پولنگ کا عمل مقررہ وقت پر شروع ہوا اور لوگوں نے اپنے گھروں سے باہر آکر اپنے جمہوری حق کا استعمال کیا۔

ترال حلقہ انتخاب میں قریباً 98 ہَزار ووٹرز قسمت آزمائی کر رہے ہیں جو نو امیدواروں کی سیاسی قسمت کا فیصلہ کریں گے۔ اس حوالے سے حلقہ انتخاب میں 116 پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں اور پولنگ بوتھوں پر لازمی سہولیات کی دستیابی کو یقینی بنایا گیا ہے اور صاف وشفاف انتخابات کو منعقد کرانے کے لیے چناوی عملہ کو پہلے ہی تربیت فراہم کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کئی ووٹروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ووٹ ڈالنا جمہوری حق ہے اور جمہوریت کے اس جشن میں انہوں نے بھرپور حصہ لیا ہے۔ آج یہاں پہلے مرحلے کے چلتے لوگوں نے خاصی تعداد میں ووٹ ڈالے۔ جموں و کشمیر میں کل تین مرحلوں میں ووٹ ڈلنا ہیں۔ اب باقی بچے دو مرحلوں میں 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ انتخابات کے نتائج کا اعلان 8 اکتوبر کو کیا جائے گا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.