سرینگر: 'ہمیں توقع ہے کہ لوگ اس نمائندے کو چننیں گے جو کہ پارلیمنٹ میں کشمیریوں صحیح نمائندگی کرے گا۔ ہم اپنے یہاں لوگ کی آواز بنا چاہتے ہیں۔ ان باتوں کا اظہار پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے سنیئر رہنما اور حبہ کدل اسمبلی حلقے کے انچارج عارف لائیگرو نے ای ٹی وی بھارت کے نمائندے پرویز الدین کے ساتھ ایک خاص بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ 'اس اسمبلی حلقے میں صبح ووٹنگ کی شرح کم تھی تاہم بعد میں اس میں اضافہ ہوا۔ ہمیں امید ہے کہ فیصلہ ہمارے حق میں ہی ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کشمیری اس وقت گھٹن محسوس کر رہے ہیں۔ ایسے میں دس برس بعد لوگوں کو یہ موقع ملا ہے کہ برملا طور اپنی رائے کا اظہار کریں اور اپنے نمائندے کا انتخاب کریں۔'
عارف لائیگرو نے مزید کہا کہ 'اگرچہ پی ڈی پی انڈیا بلاک کا حصہ ہے تاہم ہم کشمیر میں علیٰحدہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وحید الرحمان پرہ ایک نوجوان لیڈر ہیں جو کہ زمینی سطح پر لوگوں کے مسائل و معمالات کی بہتر جانکاری رکھتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ 'ہماری لڑائی بڑی ہے۔ بھلے ہی ہم اکیلے ہی میدان ہیں تاہم ہمیں امید ہے لوگ ہمارا ساتھ دیں گے۔ عارف لائیگرو نے مزید کہا کہ لوگ نہ صرف روزمرہ کے مسائل و مشکلات سے دوچار ہیں بلکہ یہاں کے لوگ اضطراب میں ہیں، پکڑ دھکڑ کا ماحول ہے جب کہ بے روزگاری بھی اپنے عروج پر ہے۔'
قابل ذکر ہے کہ سرینگر پارلیمانی نشست پر کل 24 امیدوار میدان میں ہیں۔ آزاد امیدواروں کے علاوہ اصل مقابلہ پی ڈی پی، نیشنل کانفرنس اور اپنی پارٹی کے درمیان ہے۔ ایسے میں آج عوام نے امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ اپنے ووٹ کے ذریعے ای وی ایمز میں 4 جون تک بند کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: یہ الیکشن صاف و شفاف نہیں ہے، عمر عبداللہ اور فاروق عبداللہ کا گلہ