ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گورنمنٹ اسکول سے ایک استاد کی دوسرے اسکول میں تعیناتی پر عوام میں تشویش - SERI CHOWANA GOVERNMENT SCHOOL - SERI CHOWANA GOVERNMENT SCHOOL

سیڑھی چوہانہ کے گورنمنٹ پرائمری اسکول لونا‌ میں تعلیم دینے کے لئے استاد نہیں۔ بچوں کے والدین میں بیچینی کی کیفیت۔ پرنسپل سے ملاقات کرکے تعلیم سے متعلق اپنے بچوں کے مسائل سامنے رکھے۔

سیڑھی چوہانہ کے گورنمنٹ اسکول میں بچوں کا مستقبل تاریکی میں
سیڑھی چوہانہ کے گورنمنٹ اسکول میں بچوں کا مستقبل تاریکی میں (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 5:41 PM IST

سیڑھی چوہانہ/ پونچھ: ضلع پونچھ کی تحصیل حویلی کے تعلیمی زون سرنکوٹ کے گورنمٹ پرائمری اسکول میں صرف ایک استاد کو عارضی طور پر تعینات کیا گیا۔ جس کے بعد علاقہ کے لوگوں میں شدید تشویش پائی جارہی ہے۔ اس موقع پر پرائمری اسکول لونا میں زیر تعلیم طلباء کے والدین مذکورہ اسکول میں اپنے بچوں کی سرٹیفکیٹس واپس لینے کے لیے پہنچ گئے۔ لیکن وہاں سے انہیں بچوں کی سارٹیفکیٹس نہیں ملی جس کو دیکھتے ہوئے مقامی لوگوں کا ایک وفد پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ سے ملا اور اسکول سے متعلق اپنے مسائل پیش کیے۔

سیڑھی چوہانہ کے گورنمنٹ اسکول میں بچوں کا مستقبل تاریکی میں (ETV Bharat)

اس موقع پر انہوں نے کہا کہ مذکورہ پرائمری اسکول سے ایک اچھے استاد کو ہٹاکر ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ میں تعینات کیا گیا ہے لیکن اس کے متبادل کوئی استاد مقرر نہیں کیا گیا۔

اس حوالے سے ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ کے پرنسپل و دیگر سینئر لیکچررز نے کہا کہ ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ میں "فارسی مضمون" پڑھانے والا کوئی استاد نہیں ہے۔ جس کی وجہ سے قریب دو جماعتوں کے بچوں کی تعلیم متاثر ہو رہی ہے۔

جس کو دیکھتے ہوئے اس معاملہ کو حکام بالا کے نوٹس میں لایا گیا اور پورے کلسٹر سطح پر ایسا کوئی استاد نہیں تھا جو بچوں کو فارسی مضمون پڑھا سکے۔ جس کے سبب حکام بالا کی جانب سے پرائمری اسکول لونا سے اس استاد کو ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ میں تعینات کیا گیا ہے۔

اس موقع پر والدین نے اپیل کی مذکورہ پرائمری اسکول میں تعینات کردہ "بی ایل او" استاد کے متبادل کوئی دوسرا استاد تعینات کیا جائے تاکہ ننے طلباء کو بنیادی معیاری تعلیم میسر ہوسکے اور طلباء کا مستقبل تابناک ہوسکے۔

اس موقع پر پرنسپل گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری اسکول سیڑھی خواجہ الحاج عبدالسبور قادری نے یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ اس معاملہ کو حکام کے نوٹس میں لاکر جلد از جلد علاقہ کے لوگوں کی مانگ کو پوراکرنے کی ہر ممکن کوشش کی جائے گی۔ تاکہ مذکورہ اسکول میں زیر تعلیم طلباء کو مزید مشکلات سے دوچار نہ ہونا پڑے۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.