ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عوام ووٹ کا صحیح استعمال کریں: ڈاکٹر ہربخش سنگھ - Lok sabha Election 2024

پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج ترال کے مختلف علاقوں کا دورہ کرکے لوگوں سے پی ڈی پی کے حق میں ووٹ ڈالنے کی اپیل کی۔ یار رہے سرینگر پارلیمانی نشست میں چوتھے مرحلے میں ووٹنگ ہوں گی۔

ڈاکٹر ہربخش سنگھ
ڈاکٹر ہربخش سنگھ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 26, 2024, 7:37 PM IST

Updated : Apr 26, 2024, 9:33 PM IST

عوام ووٹ کا صحیح استعمال کریں:ڈاکٹر ہربخش سنگھ

ترال(پلوامہ): پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے ترجمان ڈاکٹر ہربخش سنگھ نے آج پارٹی کے زونل صدر قطب دین کے ہمراہ ترال کے مندورہ، راجپورہ اور چیک علاقوں کا دورہ کیا۔ دورے کے دوران ترجمان موصوف نے کئی عوامی وفود کے علاوہ پارٹی کارکنان سے بات چیت کی۔ اس دوران انہوں نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 13 مئی کو گھروں سے نکل کر پی ڈی پی کے حق میں ووٹ ڈالیں۔

سنگھ نے امید ظاہر کی کہ جس طرح سے لوگوں نے ترال میں پی ڈی پی کو اب تک عزت دی ہے، اسی طرح اس بار بھی لوگ پی ڈی پی کو ووٹ کے ذریعے عزت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ آنے والے دنوں میں بھی آری پل تحصیل اور باقی علاقوں میں بھی اس طرح کے پبلک آوٹ ریچ پروگرام منعقد کئے جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی ایک عوامی تحریک ہے اور دیگر پارٹیوں کے ممبران پارلیمان کا ٹریک ریکارڈ بتا رہا ہے کہ وہ لوگوں کے مسائل کے ترجمان بن نہیں سکتے۔ڈاکٹر ہر بخش سنگھ نے ڈاڈسرہ ترال میں پیش آرہے واقعے کو بدقسمتی سے تعبیر کرتے ہوئے کہا کہ ایسی حرکات میں ملوث عناصر کو سخت سے سخت ملنی چاہیے، تاکہ دوبارہ ایسے واقعات پیش نہ آئے۔

مزید پڑھیں: ڈاڈسرہ ترال میں شرپسند عناصر کی شرانگیزی، زیارت عالیہ اور مسجد کی بے حرمتی

واضح رہے کہ گزشتہ رات کو ڈاڈسرہ ترال علاقہ میں شرپسند عناصر نے شرانگیزی کرتے ہوئے زیارت عالیہ اور مسجد کی بے حرمتی کی کوشش کی۔ شرپسندوں نے زیارت عالیہ سید اکبر الدین میں توڑ پھوڑ کی۔ پولس کو شبہ ہے کہ شرپسندوں نے ایسا فساد پھیلانے اور امن و امان کو خراب کرنے کے لیے کیا ہوگا۔

Last Updated : Apr 26, 2024, 9:33 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.