ترال: مرکز کے زیر انتظام علاقے جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کے پش نظر سیاسی گہماگہمی زرر شور سے جاری ہے۔ پی ڈی پی کی جانب سے آج ترال کے دور افتادہ علاقے کارمولہ میں ایک عوامی پروگرام کا اہتمام کیا گیا جس میں پارٹی کے نامزد امیدوار وحید الرحمان پرہ، ضلع صدر پلوامہ باری اندرابی، ڈی ڈی سی ممبر و پی ڈی پی ترجمان ڈاکٹر ہر بخش سنگھ، لطیف احمد بٹ، قطب الدین شاہ،ڈاکٹر معراج الدین رفیقی ،یوتھ لیڈران شاہد امین ،ایڈوکیٹ ضیاء ، اور دیگر لیڈران بھی موجود تھے۔
اپنے خطاب مین وحید الرحمان پرہ نے بتایا کہ صرف پی ڈی پی ہی وہ پارٹی ہے جو عوامی مفادات کے لیے لڑنا چاہتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس نے پی ڈی پی کو لوک سبھا کے انتخابات میں سیٹ شیرنگ کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا جس کی وجہ سے ہم اس حوالے سے فیصلہ لینے پر مجبور ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں؛سیاسی میدان میں جموں و کشمیر کے مقبول لیڈروں کو بھی ہار کا سامنا کب کرنا پڑا - Lok sabha Election 2024
میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے وحید الرحمان پرہ نے بتایا کہ جموں وکشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی چھائی ہوئی ہے اور لوگ اپنی بات کرنے سے ڈر محسوس کر رہے ہیں ان حالات میں کشمیر کی آواز کو پارلیمینٹ میں گونجنا چاہیے وہ صرف ہماری پارٹی کے لیڈران ہی کر سکتے ہیں۔