ETV Bharat / jammu-and-kashmir

رمبی آرا اور رومشی نالہ میں کان کنی پر روک لگانے کی ہدایت

ریور بیڈ مائننگ کو روکنے کے حوالے سے پولیوشن کنٹرول بورڈ نے رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے مرتکب دو ٹھیکہ داروں پر غیر قانونی کان کنی پر پابندی عائد کی ہے۔ پی سی سی نے اس ضمن میں ڈی سی پلوامہ کو عمل آوری کے لیے ہدایات بھی جاری کی ہیں۔

رمبی آرا، رومشی نالہ میں کان کنی پر روک لگانے کی ہدایت

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 7, 2024, 12:38 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر): نیشنل گرین ٹریبونل کی مداخلت کے بعد جموں و کشمیر پولیوشن کنٹرولکمیٹی نے ڈی سی پلوامہ کو رمبی آرا اور رومشی نالہ میں ریور بیڈ مائننگ روکنے کی ہدایت دی ہے۔ گذشتہ برس بھی این جی ٹی نے جموں کشمیر حکومت سمیت ڈی سی پلوامہ کو ایک سماجی کارکن راجہ مظفر بٹ کی جانب سے پلوامہ کے رومشی نالہ میں غیر قانونی ریور بیڈ مائننگ کے خلاف عرضی داخل کرنے کے بعد نوٹس جاری کیا تھا۔

جموں و کشمیر پولیوشن کنٹرول کمیٹی (پی سی سی) نے کچھ روز قبل جاری کردہ ایک حکم نامے میں پلوامہ کے ڈپٹی کمشنر کو ہدایت دی ہے کہ وہ ماحولیات سے متعلق رہنما خطوط کی خلاف ورزی کے مرتکب رمبی آرا کے دو بلاکس میں ٹھیکیداروں کو کان کنی سے روکیں۔ دو فروری کو جاری کردہ دو مختلف احکامات میں جموں وکشمیر پولیوشن کنٹرول کمیٹی نے ایم ایس خورشید احمد اور ایم ایس امنیش کمار شرما کو کان کنی بند کرنے کی ہدایت کی ہے۔

مزید پڑھیں: پلوامہ، غیر قانونی کان کنی کی روک تھام کے لئے انتظامیہ کی حکمت عملی

ادھر، ڈی سی پلوامہ کو ہدایت دی گئی ہے کہ کان کنی پر فوری طور روک لگائی جائے۔ پولیوشن کنٹرول کمیٹی نے اپنے احکامات میں مزید کہا کہ ٹھیکیداروں نے اپنے الاٹ شدہ بلاکس میں کان کنی کی سرگرمیوں کے لیے بھاری مشینری خاص کر جے سی بی اور ایل این ٹی مشینوں کا استعمال کرکے قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.