ETV Bharat / jammu-and-kashmir

گاندربل میں مریضوں کو 'آن لائن ٹکٹ سسٹم' سے مشکلات کا سامنا - Ganderbal Patients Suffer

District Hospital Ganderbal: ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل میں مریضوں، تیمارداروں کو 'سکین اینڈ شیئر سسٹم' یعنی آن لائن ٹکٹ حاصل کرنے کی وجہ سے گونا گوں مشکلات سے دوچار ہونا پڑ رہا ہے۔

ای ٹی وی بھارت
ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 24, 2024, 5:30 PM IST

ڈسٹرکٹ اسپتال گاندربل (ای ٹی وی بھارت)

گاندربل (جموں کشمیر): محکمہ صحت نے ہسپتالوں میں شفافیت لانے اور مریضوں، تیمارداروں کو سہولیت پہنچانے کی غرض سے اسکین اینڈ شیئر (Scan and Share) کیو آر کوڈ منیجمنٹ سسٹم (QR Code Management System) متعارف کیا ہے تاکہ لمبی قطار میں بیٹھنے کے بجائے لوگ آن لائن ہی ٹکٹ حاصل کر سکیں۔ تاہم لوگ اس تبدیلی کی وجہ سے کئی مشکلات کا سامنا کر رہے ہیں۔

وسطی کشمیر کے بڈگام میں ضلع اسپتال کے بارہ لمبی قطاروں میں ٹکٹ حاصل کرنے کے لیے انتظار کر رہے کئی مریضوں اور تیمارداروں نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ انہیں پرسکرپشن حاصل کرنے کے لیے آن لائن ٹوکن جنریٹ کرنا پڑ رہا ہے جبکہ بیشتر لوگ خاص کر معمر شہری ڈیجیٹل آلات، انٹرنیٹ وغیرہ سے بالکل متعارف نہیں، وہیں متعدد افراد کے پاس اسمارٹ فون دستیاب نہیں۔ لوگوں نے بتایا کہ کمزور یا علیل لوگ ہی اسپتال کا رخ کرتے ہیں جبکہ مرض اور درد کو پس پشت ڈال کر انہیں اسمارٹ فون کے حامل لوگوں سے گڑگڑا کر ان کے لیے ٹوکن جنریٹ کرنے کی بھیک مانگنی پڑ رہی ہے جس سے ان کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔

بڈگام کے متعدد علاقوں سے آئے معمر شہریوں نے بتایا کہ سینئر اسٹیزنز کے لیے علیحدہ کاؤنٹر بنایا گیا ہے تاہم وہاں عملہ تعینات نہیں جس سے معمر شہریوں کی مشکلات میں مزید اضافہ ہو رہا ہے۔ لوگوں نے ’’آن لائن ٹوکن جنریشن‘‘ کے اس عمل کو بند کرنے اور قدیم طرز پر ہی مریضوں / تیمارداروں ٹکٹ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔ لوگوں نے کہا: ’’اول تو ہر ایک کے پاس موبال ہونا لازمی نہیں، اور اگر فون ہے بھی تو لازم نہیں کہ سب کے پاس اسمارٹ فون ہو ہر انٹرنیٹ کنکشن بھی ہو۔‘‘

ڈسٹرکٹ ہسپتال گاندربل کی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نگہت یاسمین نے وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع اسپتال میں ’’سکین اینڈ شیئر کیو آر کوڈ مینجمنٹ سسٹم‘‘ اعلیٰ حکام کی ہدایات پر لاگو کیا گیا ہے۔ انہوں نے بزرگ یا اُمی (ان پڑھ) شہریوں کو درپیش مشکلات تسلیم کرتے ہوئے کہا: ’’ڈیجیٹل یا کوئی اور تبدیلی ایک ساتھ معاشرے میں قبول نہیں ہوتی، اس سسٹم کو پوری طرح فعال ہونے میں وقت لگے گا، تاہم معمر شہریوں کو چاہئے کہ وہ گھر یا آس پڑوس کے کسی فرد سے مدد طلب کریں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: گاندربل اسپتال میں نیم طبی عملہ کی کمی، عوام کو مشکلات

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.