ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج - jammu

Protest Against ECI: ضلع میں واقع نرواچن بھون کے جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے کارکنان نے بی جے پی اور الیکشن کمیشن کے خلاف شدید احتجاج کیا۔ پولیس نے جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کے چئیرمین سمیت دیگر افراد کو حراست میں لے لیا۔

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 14, 2024, 2:35 PM IST

جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی کا الیکشن کمیشن کے خلاف احتجاج

جموں: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں سیاسی گہماگہمی عروج پر پہنچ چکی ہیں۔ تمام سیاسی جماعتیں اپنی اپنی موجودگی کا احساس دلانے کے لئے میدان میں اتر چکی ہیں۔ اسی جموں و کشمیر نیشنل پینتھرس پارٹی نے جموں میں نرواچن بھون کے باہر بہارتیہ جنتا پارٹی اور الیکشن کمیشن آف انڈیا کے خلاف مظاہرہ کیا۔ مظاہرے کے دوران پولس نے پنتھرس پارٹی کے چیئرمین ہرس دیو سنگھ کو حراست میں لے لیا۔اس مظاہرے میں پارٹی کارکنان کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی ۔الیکشن کمیشن آف انڈیا اس وقت جموں کشمیر کے دو روزہ دورے پر ہے۔الیکشن کمیشن کے خلاف پینتھرس پارٹی نے سرینگر میں کل احتجاج کیا تھا اور جموں میں بھی احتجاج درج کیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی اے اے کا نفاذ آئین کے بنیادی اصولوں کے خلاف ہے: تاریگامی

پینتھرس پارٹی کا کہنا ہیں انہیں سرینگر میں منعقدہ میٹنگ میں شرکت کے لئے مدعو کیا گیا۔اس کے باوجود انہیں میٹنگ میں شرکت کی اجازت نہیں دی گئی ۔اس پر افسوس ہے۔اس کے خلاف احتجاج کرنا ہمارا حق ہے۔ پینتھرس پارٹی کا مزید کہنا ہے کہ انہیں چیف الیکٹورل آفیسر جموں کشمیر نے سرینگر میٹنگ کے لیے مدعو کیا تھا۔ایس کے آئی سی سی پر تعینات جموں و کشمیر پولیس نے انہیں اندر جانے کی اجازت نہیں دی۔ نہ تو ای سی آئی نے اور نہ ہی جموں و کشمیر پولیس یا سول انتظامیہ نے ہرش دیو سنگھ کو آخری لمحات میں میٹنگ سے انکار کرنے کی کوئی وجہ بتائی ہے۔۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.