پونچھ (جموں کشمیر) : پاکستانی زیر قبضہ کشمیر کے ضلع کوٹلی کے گاؤں سخی ناتھ کی رہائشی 45سالہ نسیم فاطمہ کو بھارتی فوج نے ہفتہ کی رات راجوری ضلع کے نوشہرہ سیکٹر کے پکھرنی گاؤں سے حراست میں لے لیا تھا۔ وہ لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے قریب گھومتی ہوئی پائی گئی تھی جس کے بعد فوج نے اسے حراست میں لے لیا تھا تاہم ابتدائی تحقیقات کے بعد ہی پتہ چلا تھا کہ وہ غلطی سے سرحد عبور کرکے بھارتی سرحد میں داخل ہوئی تھی۔
بھارتی فوج نے پاکستانی ہم منصبوں کے ساتھ رابطہ قائم کیا اور چکہ داں باغ کے راستے سے مذکورہ خاتون کو اس پاکستانی حکام کے سپرد کر دیا گیا تاکہ وہ واپس اپنے اہل خانہ کے ساتھ جا ملے۔ جس وقت خاتون کو پاکستانی فوج کے حوالے کیا گیا اس وقت دونوں اطراف کے سیول حکام بھی موجود تھے، فوج کا کہنا ہے کہ لوازمات کی تکمیل کے بعد ہی خاتون کو پاکستانی حکام کے سپرد کر دیا گیا۔
واضح رہے کہ اس طرح کے واقعات کئی مرتبہ رونما ہوئے ہیں جب پاکستان خاص کر پاکستانی زیر انتظام کشمیر سے غلطی یا نادانستہ طور سرحد کو عبور کرکے اس پار آنے والے افراد کو قانون کاروائی مکمل کرنے کے بعد پاکستان کے حوالے کیا جاتا ہے۔ اسی طرح کے بعض مرتبہ یہاں کے افراد بھی غلطی سے ایل او سی پار کر جاتے ہیں۔ اس طرح کے زیادہ تر معاملات میں ذہنی طور کمزور افراد یا مویشی چرانے والے افراد کے ساتھ ہی پیش آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: جموں میں ایل او سی کے نزدیک پاکسانی شہری گرفتار - Pakstani Resident Arrested