ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پاکستان کشمیر میں عسکریت پسندی کو از سر نو منظم کرنا چاہتا ہے: بی جے پی لیڈر - Kashmir Militancy - KASHMIR MILITANCY

جموں میں بڑھتی عسکری کارروائیوں کو ’’پاکستان کا نیا حربہ‘‘ قرار دیتے ہوئے بی جے پی لیڈر کا کہنا ہے کہ ’’پاکستان، عسکریت پسندوں کے کسی بھی منصوبے کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔‘‘

ا
الطاف ٹھوکر، بی جے پی لیڈر (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 17, 2024, 6:38 PM IST

بی جے پی لیڈر الطاف ٹھوکر نے کیا ترال کا دورہ (ای ٹی وی بھارت)

پلوامہ (جموں کشمیر) : ’’ وادیکشمیر میں عسکریت پسندی میں واضح کمی آنے کے بعد پاکستان سرحد پار سے اب جموں خطے میں ملی ٹینسی کو ہوا دے رہا ہے۔ تاہم نریندر مودی کی زیر قیادت مرکزی سرکار پاکستان کے عزائم کو خاک میں ملانے کے لیے وعدہ بند بھی ہے اور پر عزم بھی۔‘‘ ان خیالات کا اظہار بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) جموں کشمیر کے ترجمان الطاف ٹھوکر نے جنوبی کشمیر کے ترال علاقے کے دورے کے بعد میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کیا۔

الطاف ٹھوکر نے صوبہ جموں کے ڈوڈہ خطے میں عسکریت پسندوں کے حملے میں ہلاک ہونے والے فوجی اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’انکی قربانیوں کو ضائع نہیں ہونے دیا جائے گا۔‘‘ بی جے پی لیڈر نے مزید بتایا کہ عسکریت پسند، جموں خطے میں اپنی سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں تاکہ ہندو اکثریتی علاقے میں ہندو - مسلم سماج میں دراڈ پیدا کی جا سکے، جبکہ وہ یہ بھی سازش کر رہے ہیں کہ سیکورٹی فورسز جموں میں مصروف رہیں اور وہ کشمیر میں ایک بار پھر اپنا نیٹ ورک مضبوط کر سکیں۔

بی جے پی لیڈر نے کہا کہ ’’عسکریت پسندوں کے عزائم کو ناکام بنا دیا جائے گا کیونکہ عسکریت پسندی کے تابوت میں آخری کیل ٹھونک دی گئی ہے۔‘‘ ٹھوکر نے سیکورٹی ایجنسیز کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ ’’فوج اور پولیس کسی بھی عسکری کارروائی کا منہ توڑ جواب دینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ میں عسکری حملے کے بعد کشتواڑ میں بھی سکیورٹی بڑھائی گئی - Doda Militant Attack

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.