ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پی اے جی ڈی کا وجود ابھی بھی قائم ہے، عنقریب اس کی میٹنگ منعقد ہوگی، فاروق عبداللہ - pagd split

Farooq Abdullah On PAGD نیشنل کانفرنس کے سربراست اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے کہا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کے اتحادی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پی اے جی ڈی ختم نہیں ہوئی اور عنقریب ہی اس کی میٹنگ منعقد ہوگی۔

فاروق عبداللہ
فاروق عبداللہ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 19, 2024, 5:26 PM IST

سرینگر: جموں وکشمیر نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے منگل کے روز کہا کہ ’پی اے جی ڈی ‘ ختم نہیں ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے دشمن اس اتحاد کو ختم کرنے میں سرگرم عمل ہیں۔
ان باتوں کا اظہار موصوف نے سرینگر میں نامہ نگاروں سے مختصر بات چیت کے دوران کیا۔
انہوں نے کہا کہ جہاں تک سیٹ شیئرنگ کا تعلق ہے تو اس حوالے سے کوئی تضاد نہیں۔ ان کے مطابق الائنس کا مقصد صرف سیٹ شیئرنگ ہی نہیں بلکہ ہمیں انہیں ہرانا ہے جنہوں نے ہمارے تشخص کو ختم کیا۔

فاروق عبداللہ نے مزید بتایا کہ پی ڈی پی اور نیشنل کانفرنس انڈیا الائنس کے اتحادی ہیں۔
’پی اے جی ڈی ‘کے بارے میں پوچھے گئے سوال کے جواب میں نیشنل کانفرنس کے سرپرست اعلیٰ نے کہا کہ’پی اے جی ڈی ‘ختم نہیں ہوئی اور عنقریب ہی اس کی میٹنگ منعقد ہوگی۔

مزید پڑھیں:

واضح رہے کہ پارلیمانی انتخابات میں اننت ناگ-راجوری نشست پر نیشنل کانفرنس کا پی ڈی پی کو سیٹ نہ چھوڑنا کے بعد پی اے جی ڈی میں دراڑ پیدا ہوئی ہے، تاہم گزشتہ روز عمر عبداللہ نے کولگام میں کہا تھا کہ پی اے جی ڈی ابھی بھی موجود ہے اور جلد ہی اس کی میٹنگ بھی ہوگی'۔

اس سے قبل پی اے جی ڈی کے کنونیر محمد یوسف تاریگامی نے کہا تھا کہ پی اے جی ڈی ایک بحرانی صورتحال کے نتیجے میں معرض وجود میں آئی تھی، اب اس میں بگاڑ پیدا ہوا ہے اور میں بحیثیت ایک رکن کوشش کروں گا کہ یہ پلیٹ فارم زندہ رہے۔'
(یو این آئی مشمولات کے ساتھ)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.