ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال - Srinagar Jammu National Highway

Traffic Movement in Srinagar Jammu NH وادی کشمیر کو ملک کے باقی حصوں کے ساتھ جوڑنے والی سرینگر – جموں قومی شاہراہ پر پیر کے روز ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال کر دی گئی اور پہلے درماندہ گاڑیوں کو چلنے کی اجازت دی گئی۔

one-way-trafic-restored-in-srinagar-jammu-highway
سرینگر جموں قومی شاہراہ پر جزوی طور ٹریفک بحال
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 11, 2024, 4:00 PM IST

Updated : Mar 11, 2024, 6:17 PM IST

سرینگر جموں قومی شاہراہ پر ٹریفک کی جزوی نقل و حمل بحال

جموں: پیر کو جموں اور سرینگر سمیت بیشتر علاقوں میں مطلع ابر آلود رہا۔محکمہ موسمیات نے 11 اور 12 مارچ تک بعض مقامات پر ہلکی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے، جبکہ 13 اور 14 مارچ کے دوران بالائی علاقوں میں ہلکی بارش اور برفباری ہوسکتی ہے۔

حکام نے پیر کو سرینگر جموں قومی شاہراہ پر دلواس کے مقام پر ٹریفک کو جزوی طور بحال کر دیا ہے۔واضح رہے کہ قومی شاہراہ پر ہفتے کی صبح مرمتی کام کے پیش نظر ٹریفک کی نقل و حمل بند کر دی گئی تھی۔اتوار کو سڑک کو کچھ دیر کے لیے بحال کر دیا گیا تھا، تاہم پہاڑی سے ملبہ گرنے کے باعث سڑک کو دوبارہ بند کرنا پڑا تھا۔

جموں کشمیر ٹریفک پولیس کے مطابق بانہال اور رامبن کے درمیان کچھ مقامات پر مٹی کے تودے اور پتھر گرنے سے شاہراہ کو بری طرح نقصان پہنچا ہے۔ راستے کی بحالی کے لیے کام جاری ہے اور آج دن کے 1:30پر یکطرفہ ٹریفک کو بحال کیا گیا۔ ٹریفک حکام کے مطابق دلواس کے مقام پر ایک ہی طرف سے گاڑیوں کو آگے جانے کی اجازت کی جارہی ہیں۔

ٹریفک پولیس نے لوگوں سے کہا گیا ہے کہ وہ قومی شاہراہ کی صورتحال معلوم کرنے کے لئے ٹریفک کنٹرول یونٹ رامبن کے ساتھ رابطہ کریں۔

مزید پڑھیں: سرینگر جموں قومی شاہراہ پر 14 گھنٹوں تک ٹریفک معطل رہے گا

دریں اثنا جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والئے تاریخی مغل روڈ پر ٹریفک مسلسل بند ہے، تاہم اس کو قابل آمد و رفت بنانے کے لئے کام جاری ہے۔

علاوہ ازی سرینگر – لیہہ شاہراہ، سنتھن – کشتواڑ، ڈوڈہ – چمبہ، بانڈی پورہ – گریز روڈ اور کپواڑہ – ٹنگڈار روڈ برف جمع ہونے کی وجہ سے بند ہیں۔

Last Updated : Mar 11, 2024, 6:17 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.