پونچھ: جموں اور کشمیر کے پونچھ ضلع کے ایک مدرسہ میں منگل کو ایک لڑکی کی بجلی کا کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی اور 11 دیگر لڑکیوں کو معمولی نقصان پہنچا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مدرسہ میں زیر تعلیم لڑکیاں احاطے میں کھیل رہی تھیں جب انہیں احاطے میں لوہے کی گرل سے بجلی کا کرنٹ لگا۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر نپن کھجوریا نے بتایا کہ بارہ لڑکیوں کو فوری طور پر پونچھ کے راجہ سکھ دیو سنگھ ضلع اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں پہنچنے پر ان میں سے ایک کو مردہ قرار دے دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ باقی متاثرین کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور انہیں علاج کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ تحقیقات جاری ہیں اور متاثرین کا علاج بھی اچھے ڈاکٹرس کی نگرانی میں چل رہا ہے۔ انہیں صحت یاب ہونے تک اسپتال میں رکھا جائے گا۔ جو لوگ بہتر ہوں گے انہیں چھٹی دے دی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ "بارہ لڑکیوں کو اسپتال لایا گیا جب انہیں ایسا لگتا تھا کہ انہیں بجلی کا جھٹکا لگا ہے۔ یہ واقعہ رات تقریباً 8:15 بجے پیش آیا۔ ایک لڑکی کو جسے اسپتال لایا گیا وہ شدید متاثر تھی۔ دوسری لڑکیوں کو معمولی چوٹیں آئی ہیں، جن کا علاج کیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ بجلی کا کرنٹ لگنے سے کشمیر وادی میں ہر سال کئی درجن افراد کی ہلاکت کے واقعات پیش آتے ہیں۔ جب کہ متعدد افراد زخمی اور عمر بھر کے لیے معذور بھی ہوجاتے ہیں۔ اس میں سے زیادہ تر حادثات محکمہ بجلی میں کام کررہے عارضی ملازمین کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ جو کہ بجلی کے کھمبوں، ترسیلی لائنز یا ٹرانسفارمر کی مرمت کے دوران پیش آتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی کشمیر میں کرنٹ لگنے سے نوجوان کی موت