ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں بی جے پی ورکرس کےلئے ایک روزہ کنونشن کا انعقاد - Convention for BJP workers in Tral - CONVENTION FOR BJP WORKERS IN TRAL

Convention for BJP workers in Tral جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کو لیکر سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیوں اضافہ دیکھا جارہا ہے۔ ترال میں آج بی جے پی ورکرس کا کنونشن منعقد ہوا۔

ترال میں بی جے پی ورکرس کےلئے ایک روزہ کنونشن کا انعقاد
ترال میں بی جے پی ورکرس کےلئے ایک روزہ کنونشن کا انعقاد (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 4, 2024, 3:24 PM IST

ترال : مرکز کے زیراہتمام جموں وکشمیر میں الیکشن کمیشن آف انڈیا کی جانب سے اسمبلی انتخابات کی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں، جس کی وجہ سے سیاسی جماعتوں نے بھی اپنی سرگرمیوں میں اضافہ کر دیا ہے۔ اس حوالے سے بھارتیہ جنتا پارٹی کی جانب سے آج ٹاون ہال ترال میں ایک روزہ ورکرس کنونشن منعقد ہوا جس کی صدارت ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بٹ نے کی جبکہ اس موقع پر ڈی ڈی سی ممبر ڈاڈسرہ اوتار سنگھ، انچارچ کانسچونسی فاروق احمد اور مہیلا ضلع صدر پلوامہ دوییندر کور کے علاوہ ورکرس کی بڑی تعداد موجود تھی۔

ترال میں بی جے پی ورکرس کےلئے ایک روزہ کنونشن کا انعقاد (ETV Bharat)

اس موقع پر ورکرس پر زور دیا گیا کہ وہ پارٹی کو بوتھ لیول پر مزید مضبوط بناییں اپنے خطاب میں اوتار سنگھ نے بتایا کہ بوتھ لیول سطح پر بھاجپا اب مضبوط ہوگئ ہے اور آنے والے اسمبلی الیکشن میں جیت کو یقینی بنانے کے لیے تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں اور بھاجپا اس حوالے سے تیاریوں میں جٹ گئی ہے۔
پارٹی کے ضلع صدر پلوامہ لطیف احمد بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کا اندراج اور فوت ہوے افراد کانام لسٹ سے خارج کرنے کے لیے آج کے اس ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا تھا اور اس حوالے سے پارٹی کے اشوک کول کی ھدایت پر یہ انھوں نے یہ پروگرام منعقد کیا انہوں نے دعویٰ کیا کہ بھاجپا آنے والے انتخابات میں بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.