#WATCH | Srinagar, J&K: JKNC candidate, Omar Abdullah says " it is a very good thing, we want the people to vote for national conference as it will benefit j&k. i spoke to some people, national conference is getting a lot of votes from all sections. we are hopeful that we will… pic.twitter.com/wEKpiunT4Z
— ANI (@ANI) September 18, 2024
سرینگر (جموں کشمیر): جموں کشمیر میں جاری اسمبلی انتخابات کے حوالے سے نیشنل کانفرنس (این سی) کے نائب صدر اور جموں کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے امید ظاہر کی ہے کہ ان کی جماعت (این سی) کو مختلف طبقوں سے بھرپور حمایت حاصل ہو رہی ہے۔ عمر عبداللہ نے ووٹنگ میں عوامی شرکت کے حوالہ سے سرینگر میں میڈیا نمائندوں کو بتایا: ’’یہ ایک بہت اچھی بات ہے، ہم چاہتے ہیں کہ لوگ نیشنل کانفرنس کو ووٹ دیں کیونکہ اس سے جموں و کشمیر کو فائدہ ہوگا۔‘‘
عمر عبداللہ نے دعویٰ کیا کہ وہ کئی لوگوں سے ملے ہیں اور ان کے مطابق نیشنل کانفرنس کو تمام طبقوں سے بڑی تعداد میں ووٹ مل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا، ’’ہمیں امید ہے کہ ہم جیت جائیں گے۔ ہم 10 سال سے اس دن کا انتظار کر رہے ہیں۔ ہم پر امید ہیں۔ ہم 8 اکتوبر کا انتظار کریں گے اور ابھی تک ملنے والی رپورٹس حوصلہ افزا ہیں۔‘‘
ممبر پارلیمنٹ انجینئر رشید، جنہوں نے عمر عبداللہ کو شمالی کشمیر کی پارلیمانی نشست پر پونے دو لاکھ ووٹوں سے ہرایا، سے متعلق عمر عبداللہ نے کہا: ’’انجینئر رشید نے خود قبول کیا کہ اس کے دروازے ہر کسی شخص اور ہر ایک پارٹی کے لیے کھلے ہیں، جس کا واضح مطلب ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے لیے بھی اس کے دروازے کھلے ہیں اور کل کو وہ وہ کل بی جے پی میں شامل ہو سکتے ہیں۔‘‘
یاد رہے کہ ااج جموں کشمیر میں آج پہلے مرحلے کے تحت اسمبلی انتخابات منعقد ہو رہے ہیں اور 25ستمبر کو دوسرے جبکہ یکم اکتوبر کو تیسرے اور آخری مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوگی۔ ووٹوں کی تنگی آٹھ اکتوبر کو ہوگی۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیری خواتین میں بھی ووٹنگ کے لیے زبردست جوش و خروش، پولنگ مراکز کے باہر لمبی لمبی قطاریں - JK Assembly Elections