ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اگر ان کے دعوؤں میں کوئی حقیقت ہوتی تو وہ میدان میں ہوتے، عمر عبداللہ کا بی جے پی پر طنز - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بارہمولہ کے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ عمر عبداللہ نے اس موقع پر بی جے پی کو نشانہ بھی بنایا۔

اگر ان کے دعوؤں میں کوئی حقیقت ہوتی تو وہ میدان میں ہوتے: عمر عبداللہ
اگر ان کے دعوؤں میں کوئی حقیقت ہوتی تو وہ میدان میں ہوتے: عمر عبداللہ (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 20, 2024, 10:44 AM IST

سرینگر: لوک سبھا انتخابات 2024 کے پانچویں مرحلے کے لیے ووٹنگ جاری ہے۔ پیر کو آٹھ ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 49 نشستوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس میں جموں و کشمیر کی بارہمولہ سیٹ بھی شامل ہے۔ ووٹنگ کے درمیان نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ نے بارہمولہ کے لوگوں سے ووٹ ڈالنے کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام گھروں سے نکلیں اور ووٹ دیں۔

انہوں نے کہا'مجھے امید ہے کہ لوگ اپنے ووٹ کا استعمال کریں گے۔ جمہوریت میں سب سے بڑی طاقت عوام کی آواز، عوام کا ووٹ ہے۔ میں بارہمولہ کے لوگوں سے اپیل کرتا ہوں کہ وہ باہر نکلیں اور اپنا ووٹ ڈالیں۔

  • عمر عبداللہ نے بی جے پی کو نشانہ بنایا

اسی دوران شوپیاں میں دہشت گردانہ حملے کے بارے میں عمر عبداللہ نے کہا 'یہ ان لوگوں کو جواب ہے جنہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ یہاں حالات معمول پر آچکے ہیں اور انہوں نے عسکریت پسندی ختم کردی ہے۔ یہ کہہ کر ہم سیاحوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال رہے ہیں۔ یہ افسوسناک ہے کہ حملے میں ایک سیاسی کارکن کی موت اور دو سیاح زخمی ہوئے۔

بی جے پی پر طنز کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مرکزی حکومت نے کئی دعوے کئے ہیں۔ اگر ان کے دعوؤں میں کوئی حقیقت ہوتی تو انتخابات میں بی جے پی کے امیدوار ہوتے۔ نیشنل کانفرنس کو ہرانے کے لیے انہیں بی یا سی ٹیم کی ضرورت نہیں ہوتی ۔ سچ تو یہ ہے کہ ان کا کوئی بھی وعدہ سچا نہیں ہے، اس لیے ان کا کوئی بھی امیدوار میدان میں نہیں ہے۔

آپ کو بتا دیں کہ دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد جموں و کشمیر میں پہلی بار لوک سبھا انتخابات ہو رہے ہیں۔ عمر عبداللہ یہاں سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ عبداللہ کے علاوہ 21 دیگر امیدوار الیکشن لڑ رہے ہیں۔ ان میں سے 14 امیدوار آزاد ہیں جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں۔

مزید پڑھیں:لوک سبھا انتخابات 2024: جموں و کشمیر کی بارہمولہ اور لداخ کی واحد پارلیمانی نشست پر ووٹنگ - Baramulla LS Elections

تاہم مقابلہ عمر عبداللہ، سجاد لون اور انجینئر رشید کے درمیان ہے۔ یہاں سے غلام نبی آزاد کی قیادت میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی نے راشد کو حمایت دی ہے جبکہ الطاف بخاری کی پارٹی نے سجاد لون کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.