ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ڈوڈہ انکاؤنٹر میں افسر اور ایک عسکریت ہلاک، شدید فائرنگ کے درمیان سرچ آپریشن جاری - DODA ENCOUNTER

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 14, 2024, 12:29 PM IST

Updated : Aug 14, 2024, 4:59 PM IST

بدھ کو ڈوڈہ کے اسار علاقے میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جاری انکاؤنٹر میں ایک فوجی افسر اور ایک عکسریت پسند ہلاک ہو گیا۔

DODA ENCOUNTER
ڈوڈہ انکاونٹر میں اہلکار زخمی (Etv Bharat)

جموں: ایکس پر ایک پوسٹ میں وائٹ نائٹ کور نے اطلاع دی ہے کہ ڈوڈہ انکاؤنٹر میں ایک فوجی افسر اور ایک عکسریت پسند ہلاک ہوگیا۔ فوج نے ہلاک افسر کی شناخت دہرادون، اتراکھنڈ کے رہنے والے کیپٹن دیپک سنگھ کے طور پر کی ہے۔ فوج نے ایک ٹویٹ میں ہلاک افسر کو خراج عقیدت پیش کیا اور ان کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا۔

انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی افسر کو فوج نے خراج عقیدت پیش کیا
انکاؤنٹر میں ہلاک فوجی افسر کو فوج نے خراج عقیدت پیش کیا (ETV Bharat)

کیپٹن دیپک سنگھ ڈوڈہ کے جنگلات میں جاری آپریشن میں سرچ پارٹی کی قیادت کر رہے تھے۔ تلاشی مہم کے دوران شروع ہوئے انکاؤنٹر کے دوران آج راشٹریہ رائفلز کے 48 سالہ کیپٹن دیپک سنگھ گولی لگنے سے زخمی ہوگئے جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔

سکیورٹی فورسز کے مطابق اس تصادم میں ایک عسکریت پسند بھی ہلاک ہو گیا ہے۔ مارے گئے عسکریت پسند کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی ہے۔ اس سے قبل ذرائع نے خبر دی کہ ڈرون فوٹیج میں ایک عسکریت پسند کی لاش دیکھی گئی ہے۔ تازہ جانکاری کے مطابق فوج نے ایک عسکریت پسند کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ موقعے ایک اے کے 47 رائفل بھی برآمد کی گئی ہے۔ فوج نے ڈوڈہ ضلع کے جنگلات میں جاری اس آپریشن اسار نام دیا ہے۔

DODA ENCOUNTER
انکاؤنٹر کے مقام سے ہتھار اور گولہ بارود برآمد (Etv Bharat)

اسی بیچ اے ڈی جی پی جموں آنند جین نے ڈوڈہ کا دورہ کیا۔ انہوں نے سرچ آپریشن میں تعینات فوج اور پولیس کے اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کی۔

وہیں شدید فائرنگ کے درمیان دیگر عسکریت پسندوں کی تلاش اب بھی جاری ہے۔ اس سے قبل تلاشی مہم کے دوران ہتھیار اور گولہ بارود برآمد بھی کیا گیا۔ سیکورٹی فورسز نے کہا کہ انکاؤنٹر کے مقام سے ایک امریکی ساختہ ایم 4 کاربائن رائفل اور تین بیگ برآمد ہوئے ہیں۔ بیگ میں گولہ بارود اور دیگر مواد پائے گئے ہیں۔ علاقے کو گھیرے میں لے کر تلاشی کی کارروائی جاری ہے جبکہ مزید فورسز کو علاقے کی جانب روانہ کر دیا گیا ہے۔

ڈوڈہ ضلع اور ملحقہ پٹنی ٹاپ اور بٹوٹ علاقوں میں سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے۔ بٹوٹ-کشتواڑ ہائی وے ہائی الرٹ پر ہے اور نقل و حرکت پر نظر رکھنے کے لیے کئی مقامات پر سیکورٹی چیک پوائنٹس قائم کیے گئے ہیں۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق منگل کی دیر رات سرچ آپریشن کے دوران چھپے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی جس کے بعد انکاؤنٹر شروع ہوگیا۔ حالانکہ رات میں مشکل جغرافیہ حالات کی وجہ سے آپریشن کو روک دیا گیا لیکن سکیورٹی فورسز نے پورے علاقے کو محاصرے میں لیے رکھا اور صبح ہوتے ہوئے انکاؤنٹر دوبارہ شروع ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں:

ڈوڈہ کے جنگلات میں انکاؤنٹر جاری، ہلاکتوں کا خدشہ

عسکریت پسندوں کی دراندازی کی اطلاعات کے پیش نظر سرحد پر فورسز کی تعیناتی میں اضافہ

Last Updated : Aug 14, 2024, 4:59 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.