ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں: الطاف بخاری - Altaf Bukhari - ALTAF BUKHARI

No place for terrorism in JK جموں و کشمیر اپنی پارٹی یونٹ پلوامہ نے آنے والے پارلیمانی انتخابی مہم کے ایک حصے کے طور پر آج ضلع پلوامہ کے ترچھل علاقے میں ایک عوامی کنونشن کا انعقاد کیا۔

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں: الطاف بخاری
جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں: الطاف بخاری (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 5, 2024, 7:52 PM IST

جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے لئے کوئی جگہ نہیں: الطاف بخاری (ETV Bharat)

پلوامہ: جموں و کشمیر میں ضلع پلوامہ کے ترچھل علاقے میں اپنی پارٹی کی جانب سے انتخابی ریلی کا انعقاد ہوا جس میں جموں و کشمیر اپنی پارٹی کے صدر سید محمد الطاف بخاری، پلوامہ انچارج ڈاکٹر سمیع اللہ، یوتھ لیڈر وسیم ملک، صوبائی چیف کوآرڈینیٹر ڈاکٹر طلعت مجید، صوبائی سیکرٹری عمر جان اور پارٹی کے دیگر سینئر لیڈران نے شرکت کی۔ جموں و کشمیر اپنی پارٹی یونٹ پلوامہ کے زیراہتمام عوامی کنونشن میں ضلع پلوامہ کے مختلف علاقوں سے بڑی تعداد میں پارٹی کارکن اور عام لوگوں نے شرکت کی۔

پارٹی کے صدر محمد الطاف بخاری نے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جموں و کشمیر کا مستقبل ہندوستان کا ہے اور ہم سب کو اسے قبول کرنا ہوگا۔ الطاف بخاری نے کہا کہ دہشت گردی کے لئے جموں و کشمیر میں کوئی جگہ نہیں ہے اور یہ ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جموں و کشمیر کی موجودہ صورتحال کی ذمہ دار نیشنل کانفرنس اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ہیں۔ الطاف بخاری نے کل شام پونچھ گھات لگا کر شہید ہونے والے شہید سپاہی کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پارٹی شہداء کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ پارٹی کی بنیادی توجہ جموں و کشمیر کے سیاسی قیدیوں کی رہائی کو ممکن بنانے پر ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.