ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات میں پی ڈی پی کی جیت یقینی: ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن - Lok sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

Advocate Zia ur Rehman ترال سے پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن نے دعوی کیا ہے کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی اور یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ جو کہ جنوبی اور وسطی کشمیر سے پارٹی کے نامزد امیدوار ہیں، لوک سبھا انتخابات میں جیت درج کریں گے، کیونکہ یہ لیڈران زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ جڑے ہیں۔

ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن
ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 13, 2024, 10:55 PM IST

لوک سبھا انتخابات میں پی ڈی پی کی جیت یقینی: ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن

ترال( پلوامہ): موجودہ دور میں اگر کوئی پارٹی جموں وکشمیر کی سالمیت، تعمیر وترقی اور یہاں کے دبے ہوئے لوگوں کی آواز کو بلند کر سکتا ہے وہ صرف پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی ہے اور اس لئے کشمیری عوام کو مجموعی طور پر پارلیمانی انتخابات میں اس پارٹی کے نامزد امیدواروں کو ووٹ ڈالنا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار ترال سے پی ڈی پی کے یوتھ لیڈر ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کے دوران کیا۔

انہوں نے کہا کہ پی ڈی پی نے تمام تر مشکلات کے باوجود عوام کے حقوق کے تحفظ کے لیے جس طرح ایک چٹان کی طرح ڈٹی رہی، وہ اس بات کی غماز ہے کہ یہ پارٹی کھوکھلے نعروں کے بجائے عملی اقدامات کے حوالے سے سرگرم ہے اور اسی لیے انہوں نے بھی اس پارٹی کا ہاتھ تھاما ہے۔

ایڈوکیٹ ضیاء الرحمن نے بتایا کہ موجودہ دور میں جبکہ کشمیر میں قبرستان جیسی خاموشی ہے اور لوگ بات کرنے سے ڈر رہے ہیں، پی ڈی پی ان حالات میں عوامی آواز بنی ہوئی ہے اور اس لئے لوگوں کو اب کی بار پارلیمنٹ میں پی ڈی پی امیدواروں کو بھیجنا چاہیے، تاکہ عام لوگوں کی بات پارلیمنٹ میں اٹھائی جائے۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے مزید بتایا کہ پارٹی صدر محبوبہ مفتی اور یوتھ صدر وحید الرحمان پرہ جو کہ جنوبی اور وسطی کشمیر سے پارٹی کے نامزد امیدوار ہیں، لوک سبھا انتخابات میں جیت درج کریں گے، کیونکہ یہ لیڈران زمینی سطح پر لوگوں کے ساتھ جڑے ہیں۔ایڈوکیٹ ضیاء نے ترال کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ ماضی کی طرح حق رائے دہی کے عمل سے دور نہ ہوں بلکہ اپنے ووٹ کا استعمال کریں، تاکہ ایک اچھا امیدوار منتخب ہو سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.