ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کشمیر کا ننہا مارشل آرٹ کھلاڑی معین الدین - ترال کا نہ سالہ ماشرل آرٹ کھلاڑی

Nine year old Martial Art Player of Kashmir: وادی کشمیر میں گزشتہ برسوں کے دوران کھیل سرگرمیوں کی جانب عوام کا رجحان بڑھ رہا ہے، یہاں کے کھلاڑی قومی و بین الاقوامی سطح کے مقابلوں میں بھی بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔

کشمیر کا ننہا مارشل آرٹ کھلاڑی -معین الدین

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 8, 2024, 2:19 PM IST

کشمیر کا ننہا مارشل آرٹ کھلاڑی -معین الدین

پلوامہ (جموں کشمیر) : جنوبی کشمیر کے ترال ٹاؤن سے تعلق رکھنے والے نو سالہ محمد معین الدین کو عہد طفولیت کی شروعات سے ہی مارشل آرٹس میں دلچسپی پیدا ہوگئی تھی۔ پیشے سے بیکری کا کام کرنے والے معین الدین کے والد - شاہد حسین صوفی - نے اس ننھے بچے کو پورا تعاون دیا جس کی وجہ سے ترال کا یہ ننہا کھلاڑی اب تک مقامی، قومی اور بین الاقوامی کھیل مقابلوں میں شمولیت کر چکا ہے۔ حال ہی کنیاکماری میں منعقدہ مارشل آرٹس چمیپن شپ میں اس ننھے کھلاڑی معین الدین نے سلور silver میڈل جیت کر نہ صرف اپنے والدین بلکہ پورے ترال علاقے کا نام روشن کیا ہے جسکی وجہ سے گھر میں عید کا سا سماں ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے معین الدین نے بتایا کہ اسے بچپن سے ہی مارشل آرٹس میں دلچسپی تھی، اور انہوں نے اس مقام تک پہنچنے کے لیے سخت محنت کی جبکہ والدین نے ان کا ہر قدم پر ساتھ دیا۔ معین الدین نے کہا: ’’میرے والد نے مالی دشواریوں کے باوجود مجھے ایک مقامی اکیڈیمی میں داخل کیا اور میں نے بھی سخت محنت کی جس کے بعد میں نے پیچھے مڑ کر نہیں دیکھا اور اب تک میں کئی میڈل حاصل کر چکا ہوں اور حال ہی ایک اور میڈل اپنے نام کیا ہے۔‘‘

مزید پڑھیں: Cricket Stadium Bajwani Tral بجہ ونی ترال کرکٹ اسٹیڈیم خسته، کھلاڑی مایوس

معین الدین کے مطابق اسکا خواب ہے کہ وہ مارشل آرٹ میں ملک کی نمائندگی کرے تاہم انہوں نے حکام سے مالی معاونت کی اپیل کی ہے تاکہ وہ اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنا سکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.