ETV Bharat / jammu-and-kashmir

اوڑی میں ایک اور پاور پروجیکٹ کی تعمیر، عوام پھر پر امید - کشمیر

اوڑی میں این ایچ پی سی نے قریب تین دہائیاں قبل دو پاور پروجیکٹ تعمیر کیے تھے اور اس وقت لوگوں سے حکومت نے کئی وعدے کیے جو لوگوں کے مطابق کبھی وفا نہیں کیئے گئے۔

اوڑی میں ایک اور پاور پروجیکٹ کی تعمیر، عوام پھر پر امید

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 4, 2024, 7:11 PM IST

اوڑی میں ایک اور پاور پروجیکٹ کی تعمیر، عوام پھر پر امید

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے سرحدی علاقے میں این ایچ پی سیNHPC نے 240میگاوٹ پاور کی صلاحیت والے ایک پن بجلی پروجیکٹ کی تعمیر کا اعلان کیا ہے جس سے علاقے میں پن پروجیکٹس کی تعداد تین تک پہنچ جائے گی۔ مرکزی حکومت کی معاونت سے تعمیر کیے جانے والے پروجیکٹس کے اعلان سے مقامی باشندوں میں خوشی کی لہر دوڑی گئی ہے۔

مقامی باشندوں کا ماننا ہے کہ پروجیکٹ کی تعمیر کے دوران علاقے میں رہائش پزیر ہنر مند و غیر ہند مند افراد، دونوں، کو کام ملے گا جس سے بے روزگاری میں کافی حد تک کمی واقع ہونے کی امید ہے۔ علاوہ ازیں لوگوں کو امید ہے کہ نئے پروجیکٹ میں جنریٹ ہونے والی بجلی کی کچھ سپلائی علاقے میں بھی کی جائے گی جس سے لوگوں کو بجلی کی موجودہ بحرانی کیفیت سے کچھ حد راحت پہنچے گی۔

مزید پڑھیں: چراغ تلے اندھیرا، اوڑی میں بجلی کٹوتی سے عوام پریشان

اوڑی کے باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ قریب تین دہائیاں قبل تعمیر کیے گئے دو پروجیکٹس کی تکمیل کے بعد لوگوں کو چوبیس گھنٹے بلا خلل بجلی سپلائی کیے جانے کا وعدہ کیا گیا تھا جو آج تک شرمندہ تعبیر نہ ہو سکا۔ لوگوں نے کہا: ’’اُس وقت ہم سے کئی وعدے کیے گئے تھے جو پورے نہیں کیے گئے تاہم اس بار ہم پُر امید ہے کہ لوگوں کی خواہشات کے مطابق پاور پروجیکٹس کی تعمیر کے دوران مزدوروں اور ہنر مند کارویگروں کے لیے مقامی باشندوں کو ترجیح دی جائے گی، جبکہ اس کے علاوہ علاقے میں ابتر بجلی صورتحال کے حوالہ سے بھی لوگ پُر امید ہیں۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.