ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پڑوسی ملک جموں کشمیر میں امن کا دشمن: درخشاں اندرابی - BJP Leader on Doda Attack - BJP LEADER ON DODA ATTACK

ڈوڈہ میں ہوئے عسکری حملے پر وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پاکستان کی شدید نکتہ چینی کی جبکہ ایل جی کو مزید با اختیار بنائے جانے پر مرکزی سرکار کی بھی ستائش کی۔

وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی
وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی (ای ٹی وی بھارت)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 19, 2024, 6:26 PM IST

پلوامہ (جموں کشمیر) : جموں کشمیر وقف بورڈ کی چیئرپرسن اور ایم او ایس ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا اور ایک عوامی رابطہ پروگرام کی صدارت کی۔ ضلع ہیڈکوارٹر، پلوامہ میں منعقدہ عوامی پروگرام کے دوران وقف چیئرپرسن نے عوامی وفود سمیت عوامی نمائندوں کی جانب سے اجاگر کیے گئے مسائل اور مطالبات کو سنا۔

وقف بورڈ چیئرپرسن ڈاکٹر درخشاں اندرابی (ای ٹی وی بھارت)

ضلع کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے لوگوں کے علاوہ بی جے پی کے کارکنوں نے پروگرام میں شرکت کی اور درخشاں اندرابی کے ساتھ مختلف موضوعات پر بات چیت کی۔ عوامی رابطہ پروگرام کے پروگرام کے درخشاں اندرابی نے لوگوں کو یقین دلایا کہ ’’تمام مطالبات اور شکایات کو متعلقہ حکام کے ساتھ شیئر کیا جائے گا اور مختصر مدت میں ہی ان مسائل کا ازالہ کیا جائے گا۔‘‘

صوبہ جموں کے ڈوڈہ ضلع میں حالیہ دنوں ہوئے عسکری حملے پر ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے پاکستان کا نام لیے بغیر اس کی نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا: ’’پڑوسی ملک نہیں چاہتا کہ جموں و کشمیر میں امن قائم ہو، لیکن حکومت ایسے عناصر کو جموں وکشمیر میں امن کو خراب کرنے کی اجازت نہیں دے گی۔‘‘ ڈاکٹر درخشاں اندرابی نے جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالہ سے کہا کہ ’’بی جے پی نے جموں کشمیر کی سبھی سیٹوں پر الیکشن لڑنے اور اپنے امیدوار میدان میں اتارنے کا فیصلہ کیا ہے، اور بی جے پی جموں وکشمیر کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے ہمیشہ کام کرتی رہے گی۔‘‘

دریں اثناء، جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر کو مزید بااختیار بنائے جانے کے حوالہ سے انہوں نے مرکزی فیصلے کی ستائش کی اور کہا: ’’اس طرح کے اختیارات سے ایل جی انتظامیہ کو جموں وکشمیر کے لوگوں کی بہتری کے لیے کام کرنے میں مدد ملے گی۔‘‘ تاہم غیر بی جے پی، سبھی جماعتیں اس فیصلے کے خلاف مرکزی سرکار کو سخت تنقید کا نشانہ بنا رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ڈوڈہ حملہ، جموں میں پاکستان مخالف مظاہرے - Protests in Jammu

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.