ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عمر عبداللہ کی حلف برداری تقریب میں یہ لیڈران شرکت کریں گے

بدھ کو عمر عبداللہ کی تقریب حلف برداری منعقد ہوگی جس میں اپوزیشن اور این ڈی اے کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔

Omar Abdullah JK Chief Minister
عمر عبداللہ 16 اکتوبر کو حلف لیں گے (ANI)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 15, 2024, 12:22 PM IST

سرینگر: عمر عبد اللہ کی تقریب حلف برداری میں این ڈی اے کے اتحادی اور اپوزیشن جماعتوں کے رہنماؤں کی شرکت متوقع ہے۔ ان رہنماؤں میں ریاست آندھرا پردیش کے وزیراعلیٰ چندر بابو نائیڈو اور بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار بھی شامل ہیں۔ این سی کے ذرائع نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ ’’یہ رہنما، مہمانوں کی فہرست میں شامل ہیں اور ان رہنماؤں کا حلف برداری تقریب میں شرکت کا قوی امکان ہے۔‘‘

کانگریس کے سرکردہ رہنماؤں، بشمول پارٹی صدر ملیکارجن کھرگے، اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کی بھی شرکت متوقع ہے۔ این سی ذرائع کے مطابق، دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال، شرد پوار، اکھلیش یادو، ادھو ٹھاکرے، ڈی راجہ اور لالو پرساد یادو کو بھی مدعو کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ’’یہ (کوشش) ملک کے تمام لیڈران تک رسائی کی ایک کوشش ہے، اور فہرست جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر ایل جی کے دفتر کو بھی بھیجی جائے گی۔‘‘

یاد رہے کہ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں نیشنل کانفرنس کی شاندار کارکردگی کے بعد پارٹی کے نائب صدر عمر عبداللہ یو ٹی کے پہلے وزیر اعلیٰ کے طور پر بدھ کو حلف لیں گے۔ عمر عبد اللہ نے گزشتہ روز سماجی رابطہ گاہ ایکس پر اس کی اطلاع دیتے ہوئے کہا: ’’حلف برداری کی تقریب 16 اکتوبر 2024 کو صبح 11:30 بجے سرینگر کے ایس کے آئی سی سی میں منعقد ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: عمر عبداللہ 16اکتوبر کو حلف لیں گے

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.