ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس نے رامبن ضلع کی دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

بھارتیہ جنتا پارٹی کی اندرونی پھوٹ سے فائدہ اٹھاکر نیشنل کانفرنس نے رامبن ضلع کی دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی۔

NC won both seats from Ramban district
این سی نے رامبن ضلع سے دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی (ETV Bharat Urdu)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 9, 2024, 1:00 PM IST

رامبن: جموں وکشمیر اسمبلی انتخابات 2024 میں نیشنل کانفرنس نے ضلع رامبن کی دونوں نشستوں پر شاندار جیت درج کی۔ اسمبلی حلقۂ انتخاب رامبن سے پارٹی کے امیدوار ایڈووکیٹ ارجن سنگھ راجو نے آزاد امیدوار ایڈووکیٹ سورج سنگھ پریہار کو 9013 سے ہرا کر جیت درج کی۔ جب کہ اسمبلی حلقۂ انتخاب بانہال سے پارٹی کے امیدوار حاجی سجاد شاہین نے پی ڈی پی کے امیدوار امتیاز شان کو 6110 ووٹوں سے شکست دے کر شاندار جیت درج کی۔

ضلع رامبن اسمبلی انتخابات کا انعقاد پرامن رہا۔ جس کے لیے ضلع کی تمام عوام مبارکباد کی مستحق ہیں۔ وہیں ضلع بھر میں نیشنل کانفرنس کے ورکرس جوش و جذبے کے ساتھ جشن منا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کے باغی لیڈر سورج سنگھ پرہار حلقۂ انتخاب رامبن سے 19412 ووٹ حاصل کرکے دوسرے نمبر پر اور بی جے ہی کے راکیش ٹھاکر نے 17511 ووٹ حاصل کر کے تیسرے نمبر پر رہے۔

این سی نے رامبن ضلع سے دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی (ETV Bharat Urdu)

بھارتیہ جنتا پارٹی کی اندرونی پھوٹ سے فائدہ اٹھاکر نیشنل کانفرنس کے کامیاب امیدوار ایڈووکیٹ ارجن سنگھ راجو نے رامبن اسمبلی نشست سے 28425 ووٹ حاصل کرکے قریب دو دہائی کے بعد نیشنل کانفرنس کو رامبن سے جیت دلائی۔ بانہال اسمبلی نشست پر دو بار الیکشن ہار چکے نیشنل کانفرنس کے امیدوار سجاد شاہین نے اس بار شاندار جیت درج کرکے پی ڈی پی کے امیدوار امتیاز شان کو 5943 ووٹوں سے شکست دے کر بانہال نشست کو قریب چار دہائیوں کے بعد نیشنل کانفرنس کے کھاتے میں ڈالنے میں کامیابی حاصل کی۔

NC won both seats from Ramban district
این سی نے رامبن ضلع سے دونوں سیٹوں پر کامیابی حاصل کی (ETV Bharat Urdu)

یہ بھی پڑھیں:

مرکز کا 5 اگسٹ 2019 کا فیصلہ مسترد، عمر عبد اللہ اگلے وزیراعلی ہوں گے: فاروق عبداللہ

بانہال سے دو بار ممبر اسمبلی اور کانگریس کے ریاستی صدر رہ چکے وقار رسول وانی نے الیکشن میں 20153 ووٹ حاصل کرکے تیسرا مقام حاصل کیا۔ اس مقابلہ میں پی ڈی پی کے امیدوار امتیاز شان نے 26711 ووٹ حاصل کیے اور نیشنل کانفرنس کے امیدوار سجاد شاہین نے 32654 ووٹ حاصل کر کے شاندار جیت درج کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.