ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس وادی کی تینوں پارلیمانی نشستوں پر الیکشن لڑے گی :صوبائی صدر - national conference

Seat Sharing IN kashmir انڈیا الائنس کے ساتھ وابستہ سیاسی جماعتیں نیشنل کانفرنس پی ڈی پی اور کانگریس- جموں کشمیر یونین ٹیریٹری کی پانچ نشستوں اور لداخ کی ایک نشست پر سیٹ شیئرنگ کے بارے میں بات چیت کر رہی ہیں،تاہم ابھی تک اس حوالے کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا۔

Etv Bharatnc-will-contest-parliamentary-elections-on-three-seats-in-kashmir-nasir-aslam-wani
نیشنل کانفرنس کشمیر کی تین سیٹوں پر پارلیمانی انتخابات لڑے گی: صوبائی صدر نیشنل کانفرنس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 5, 2024, 7:36 PM IST

Updated : Mar 5, 2024, 10:56 PM IST

نیشنل کانفرنس کشمیر کی تین سیٹوں پر پارلیمانی انتخابات لڑے گی: صوبائی صدر نیشنل کانفرنس

سرینگر: نیشنل کانفرنس نے کہا کہ وہ کشمیر کی تین پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات لڑیں گے، جبکہ جموں کی دو سیٹوں اور لداخ کی ایک سیٹ پر کانگریس کے ساتھ انڈیا الائنس کے تحت انتخابات لڑنے پر گفتگو چل رہی ہے۔

نیشنل کانفرنس کے صوبائی صدر ناصر اسلم وانی نے ای ٹی وی بھارت کو بتایا کہ آج پارلیمانی بوڈ کی جو میٹنگ سرینگر میں منعقد ہوئی اس میں یہی فیصلہ کیا گیا کہ نیشنل کانفرنس کپواڑہ-بارہمولہ، سرینگر-پلوامہ اور اننت ناگ-راجوری پر پارٹی کے امیدوار نامزد کرے گی، جبکہ لداخ، ادھمپور اور جموں کی پارلیمانی سیٹوں پر کانگرس کے ساتھ انڈیا الائنس کے تحت انتخابات لڑئے جائیں گے۔

غور طلب ہے کہ پارلیمانی انتخابات کے پیش نظر نیشنل کانفرنس کے پارلیمانی بورڈ نے آج خصوصی اجلاس منعقد کیا، جس دوران نیشنل کانفرنس کے صدر فاروق عبداللہ نے لیڈران پر زور دیا کہ وہ پارٹی کی مضبوطی کے لئے عوامی رابطہ مہم تیز کرے۔

نیشنل کانفرنس کا یہ اجلاس چھ گھنٹوں تک جاری رہا جس میں پارٹی صدر فاروق عبداللہ کے علاوہ نائب صدر عمر عبداللہ، جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر، صوبائی صدر ناصر اسلم وانی، رتن لعل گُپتا، اجے سدھوترہ، میاں الطاف، محمد شفیع اوڑی، عبدالرحیم راتھر، چودھری رمضان، آغا سعید روح اللہ، خالد نجیب سہروردی، سکینہ یتو، جاوید رانا، شمیمہ فردوس، سجاد کچلو، عبدالغنی ملک، شمی اوبرا نے شرکت کی۔

نیشنل کانفرنس نے اگرچہ اس اجلاس کے بعد میڈیا کو بیان جاری کیا جس میں امیدواروں کے نام ظاہر نہیں کئے گئے ہیں، پارٹی صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پارٹی کی مضبوطی کیلئے عوامی رابطہ مہم میں تیزی لانے اور ہر صورت میں عوام کے ساتھ جڑے رہنے کی ضرورت پر زور دیا۔

یہ اجلاس آج اسلئے منعقد کیا گیا کیونکہ نیشنل کانفرنس کے نائب صدر عمر عبداللہ گزشتہ کل دہلی سے کشمیر واپس آئے تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ عمر عبداللہ نے دہلی میں کانگرس قیادت کے ساتھ انڈیا الائنس کے تحت سیٹ شیئرنگ پر تبادلہ خیال کیا۔

یاد رہے کہ کانگرس اور نیشنل کانفرنس کے مابین انڈیا لائنس کے تحت جموں کی دو سیٹوں اور کشمیر کی دو سیٹوں پر متحدہ انتخابات لڑنے پر مفاہمت ہوئی ہے، لیکن نیشنل کانفرنس پی ڈی پی صدر محبوبہ مفتی کو اننت ناگ-راجوری نشست پر انڈیا الائنس کا امیدوار نامزد کرنے میں راضی نہیں ہے۔ کانگرس قیادت کی جانب سے محبوبہ مفتی کو اس سیٹ پر امیدوار نامزد کرنے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ کانگرس قیادت نیشنل کانفرنس کو قائل کرنے کی کوشش کر رہی ہے کہ وہ محبوبہ مفتی کو حمایت کرے اور انڈیا الائنس کو جموں کشمیر میں کامیاب بنائے۔

مزید پڑھیں: لوک سبھا انتخابات، محبوبہ مفتی کی کشمکش

ذرائع نے بتایا کہ نیشنل کانفرنس کی طرف سے اس ضمن میں آج پارلیمانی بوڈ میں تبادلہ خیال کیا گیا اور پارٹی قیادت کر فیصلہ کرنے کا کایتار دیا۔

Last Updated : Mar 5, 2024, 10:56 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.