ETV Bharat / jammu-and-kashmir

پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کا اجلاس - نیشنل کانفرنس

NC Party Convention In Pulwama ضلع پلوامہ کے واسومرگ میں نیشنل کانفرنس کے سابق رکن اسمبلی و ضلع صدر غلام محیالدین میر کی نگرانی میں پارٹی کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں کارکنان نے شرکت کی۔

پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کا پارٹی اجلاس
پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کا پارٹی اجلاس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 17, 2024, 7:16 PM IST

پلوامہ میں نیشنل کانفرنس کا پارٹی اجلاس

پلوامہ:مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں لوک سبھا انتخابات کو لے کر گہماگہمی عروج پر پہنچ گئی ہے۔اسی درمیان نیشنل کانفرنس کی جانب سے عوامی رابطہ مہم کے تحت ضلع پلوامہ کے دور افتادہ علاقے واسو مرگ میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں لوگوں کی ایک بڑی تعداد نے شرکت۔ اس موقع پر مقامی باشندوں کئی اہم مسائل اجاگر کئے جن میں سڑک رابطہ ،بجلی اور پانی شامل ہیں جن کو حل کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔

اس علاقے میں آج بھی لوگوں کو بنیادی مسائل کا سامنا ہے جہاں اس سڑک کو سال 2001 میں تعمیر کیا گیا تھا تاہم آج تک اس کی مرمت نہیں کی گئی جبکہ پانی اور بجلی کا بھی نظام ابتر ہیں۔اس موقع پر جہاں مقامی باشندوں نے اپنے مسائل نیشنل کانفرنس کے لیڈر کے نوٹس میں لائے۔

یہ بھی پڑھیں:عوامی نیشنل کانفرنس پارٹی میں بڑے پیمانے پر ردوبدل کا اعلان

نیشنل کانفرنس کے رہنما نے عوام کو یقین دلایا کہ ان کے مسائل ضلع انتظامیہ کی نگرانی میں جلد سے جلد حل کروانے کی کوشش کی جائے گی۔ نیشنل کانفرنس کے سابق ایم ایل اے اور ضلع صدر پلوامہ غلام محیالدین میر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی ہر گھر جل ہر گھر نل پہچانے کے دعوے کررہے ہے لیکن زمینی سطح پر یہ دعوے کھوکھلے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.