ETV Bharat / jammu-and-kashmir

لوک سبھا انتخابات 2024: کرگل میں این سی کو بغاوت کا سامنا - Kargil NC Faces Revolt - KARGIL NC FACES REVOLT

NC Faces Revolt Amidst Elections in kargil: لوک سبھا انتخابات میں ’’انڈیا بلاک‘‘ کے امیدوار کی حمایت پر اصرار کرنے اور کارکنان و لیڈران پر دباؤ ڈالنے کے خلاف نیشنل کانفرنس کے بیشتر کارکنان و لیڈران نے پارٹی رکنیت سے اجتماعی طور استعفیٰ دے دیا۔

این سی کے کئی کارکنان پارٹی رکنیت سے مستعفی
این سی کے کئی کارکنان پارٹی رکنیت سے مستعفی (تصویر: مستعفی کارکنان و لیڈران)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 6, 2024, 8:33 PM IST

نیشنل کانفرنس کو کرگل میں مزاحمت کا سامنا (مستعفی لیڈران و کارکنان)

سرینگر (جموں کشمیر): نیشنل کانفرنس ( این سی) کو یونین ٹیریٹری لداخ کے کرگل ضلع میں بغاوت کا سامنا کرنا پڑا کیونکہ مقامی یونٹ نے 2024 کے لوک سبھا انتخابات سے قبل پارٹی کی قیادت سے اجتماعی طور پر استعفیٰ دے دیا۔ یہ اقدام این سی ہائی کمان کی ایک ہدایت کے جواب میں آیا، جس میں کرگل کے اراکین پر زور دیا گیا کہ وہ لداخ پارلیمانی نشست کے لیے انڈیا بلاک کے امیدوار، تسیرنگ نامگیال کی حمایت کریں۔ این سی کے اس فیصلے پر کرگل کیڈر کی جانب سے پارٹی کو اس مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا۔

کرگل میں منعقدہ ایک ہنگامی پریس کانفرنس کے دوران این سی کے ایڈیشنل سیکریٹری، (کرگل لداخ)، قمر علی اخون نے بڑے پیمانے پر استعفیٰ کا انکشاف کیا، جس کی وجہ کانگریس کی قیادت والے ’’انڈیا بلاک‘‘ کے امیدوار تسیرنگ نامگیال کی حمایت کرنے کے لیے ہائی کمان کے دباؤ کو قرار دیا گیا۔ اپنے استعفیٰ کے خط میں کرگل یونٹ نے لداخ ڈیموکریٹک الائنس (ایل ڈی اے) کے محمد حنیفہ عرف حاجی حنیفہ جان کی لداخ پارلیمانی حلقہ کے لیے بطور آزاد امیدوار حمایت کرنے کے متفقہ فیصلے پر زور دیا گیا۔

این سی
این سی کارکنان کا اجتماعی استعفیٰ (تصویر: مستعفی کارکنان و لیڈران)

لداخ سے کانگریس امیدوار کی حمایت کے لیے پارٹی کی اعلیٰ کمان کے مسلسل دباؤ کے باوجود این سی اور کانگریس دونوں کے کرگل دھڑے نے اس ہدایت کی سختی سے مخالفت کی۔ نتیجتاً لداخ کے لوگوں کی فلاح و بہبود کو اپنی ترجیح قرار دیتے ہوئے کرگل یونٹ نے پارٹی کے تمام عہدوں سے استعفیٰ دے دیا جس میں پارٹی کے ایڈیشنل جنرل سیکریٹری قمر علی آخون بھی شامل ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ فون پر بات کرتے ہوئے آخون نے پارٹی مفادات پر لداخ کی عوام کی فلاح و بہبود کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا اور آئندہ انتخابات میں لداخ ڈیموکریٹک الائنس کے مشترکہ امیدوار حاجی حنیفہ کی حمایت کی تصدیق کی۔ آخون نے کہا: ’’ہم نے پارٹی (این سی) کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کو ایک خط لکھا ہے اور انہیں جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس کی بنیادی رکنیت سے پارٹی کے تمام عہدیداروں کا اجتماعی استعفیٰ سے آگاہ کیا ہے۔‘‘

آخون کے دستخط شدہ استعفیٰ نامہ میں لداخ ڈیموکریٹک الائنس کے آزاد امیدوار کے طور پر محمد حنیفہ کی حمایت کرنے کے اجتماعی فیصلے پر زور دیا گیا ہے، جس میں لداخ سے انڈیا بلاک کے امیدوار کی توثیق کرنے کے لیے پارٹی کے ہائی کمان کے دباؤ کو مسترد کرنے کا بھی حوالہ دیا گیا ہے۔ خط میں لکھا گیا ہے کہ: ’’مجموعی طور پر لداخ خطے کے مفاد میں اور ہمارے خطے کے مستقبل کو محفوظ بنانے کے لیے لداخ ڈیموکریٹک الائنس نے متحدہ طور پر ایک مشترکہ امیدوار یعنی محمد حنیفہ کو آئندہ لوک سبھا انتخابات کے لیے آزاد امیدوار کے طور پر نامزد کرنے کا متفقہ فیصلہ کیا ہے۔ پارٹی ہائی کمان ہم پر (ٹیلیفون کے ساتھ ساتھ سوشل میڈیا پر بھی) لداخ سے کانگریس کے امیدوار کی حمایت کے لیے دباؤ ڈال رہی ہے جو کہ جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس اور انڈیان نیشنل کانفرنس یونٹ کرگل سمیت سبھی کے لیے ناقابل قبول ہے۔‘‘

خط میں مزید کہا گیا ہے: ’’پارٹی ہمیں (این سی کارکنان کو) لداخ کے لوگوں کے مفاد کے خلاف کام کرنے پر اصرار کر رہی ہے۔ لہذا ہم پارٹی کی بنیادی رکنیت بشمول سبھی عہددوں سے اجتماعی طور استعفیٰ دینے پر مجبور ہیں۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ جب کرگل میں این سی - کانگریس اتحاد نے لداخ لوک سبھا سیٹ کے لیے مشترکہ امیدوار نامزد کیا تھا اس وقت دونوں جماعتوں کے درمیان طے پانے والے معاہدے کے مطابق سیٹ الاٹمنٹ کانگریس کے حصہ میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: لداخ میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کی آپسی سرپھٹول، کرگل اور لیہہ الگ راستوں پر

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.