ETV Bharat / jammu-and-kashmir

نیشنل کانفرنس نے فہرست جاری کی، عمر عبداللہ گاندربل سے امیدوار - JK Assembly Elections 2024 - JK ASSEMBLY ELECTIONS 2024

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست کے مطابق عمر عبداللہ گاندربل سے انتخاب لڑیں گے۔ پارٹی کے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر خانیار اور ان کے فرزند سلمان ساگر کو حضرت بل سے منڈیٹ دیا گیا ہے۔ گاندربل نیشنل کانفرنس کا گڑھ تصور کیا جاتا تھا لیکن 2002 میں عمر عبداللہ کو اس حلقے سے پی ڈی پی امیدوار نے شکست دے کر اپ سیٹ کیا تھا جسکے بعد عمر نے یہاں سے دوبارہ چناؤ نہیں لڑا۔

نیشنل کانفرنس
نیشنل کانفرنس (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Aug 27, 2024, 3:52 PM IST

سری نگر: جموں و کشمیر کی سب سے بڑی علاقائی جماعت نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کیلئے اپنے امیدواروں کی دوسری فہرست جاری کردی ہے جس میں عمر عبداللہ کا نام بھی شامل ہے جو وسطی کشمیر کے گاندربل اسمبلی حلقہ انتخاب سے امیدوار ہوں گے۔ پارٹی نے کئی سینئر لیڈروں یا انکے بیٹوں کو بھی میدان میں اتارا ہے۔

جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی
جموں و کشمیر نیشنل کانفرنس نے اسمبلی انتخابات کیلئے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کی (ETV BHARAT)

عمر عبداللہ نے جموں و کشمیر کی خصوصی آئینی حیثیت ختم کئے جانے کے مرکزی سرکار کے عمل کے بعد اعلان کیا تھا کہ وہ اس اسمبلی کیلئے انتخاب نہیں لڑیں گے جس کے اختیارات محدود کردئے گئے ہوں ۔ حالانکہ اسمبلی کے اختیارات بحال نہیں کئے گئے ہیں تاہم عمر عبداللہ نے الیکشن میں شامل ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔ عمر عبد اللہ کو ایک لمبے توقف کے گاندربل سے دوبارہ میدان میں اتارا گیا ہے۔ انہوں نے 2002 میں اس حلقے سے الیکشن لرا تھا لیکن اس وقت انہیں پی ڈی پی کے لیڈر محمد افضل کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔ 2014 میں عمر عبداللہ نے بڈگام ضلع کے بیروہ حلقہ انتکاب سے الیکشن لڑا تھا۔

پارٹی نے جنرل سیکرٹری علی محمد ساگر کو خانیار سے ایک بار پھر میدان میں اتارا ہے۔ ساگر کئی حکومتوں میں وزیر رہ چکے ہیں اور 1983 سے مسلسل کانیار حلقہ انتخاب کی نمائندگی کرتے آئے ہیں۔ نیشنل کانفرنس نے عیدگاہ حلقے سے مبارک گل کو منڈیٹ دیا ہے جو سابق اسمبلی اسپیکر ہیں۔

اپنی دوسری فہرست میں، پارٹی نے کل 32 امیدواروں کا اعلان کیا ہے، جن میں حضرت بل کے لیے سلمان علی ساگر، چرار شریف سے عبدالرحیم راتھر، اور حبہ کدل کے لیے شمیمہ فردوس کے نام شامل ہیں۔ احسان پردیسی لال چوک سے انتخاب لڑیں گے، جب کہ مشتاق گورو کو چھانہ پورہ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ تنویر صادق زڈی بل سے پارٹی کے امیدوار ہوں گے۔ عبدالرحیم راتھر بھی پارٹی کے سینئر ترین لیڈر ہیں جنہوں نے کئی دہائیوں تک چرار شریف حلقے کی نمائندگی کی ہے۔ وہ ایک کامیاب وزیر خزانہ رہ چکے ہیں اور ایک بار ملک بھر کے وزرائے خزانہ پر مشتمل جی ایس ٹی کونسل کے چیئرمین بھی تھے۔ سلمان ساگر، علی محمد ساگر کے فرزند ہیں اور ماضی میں سرینگر میونسپلٹی کے میئر بھی رہے ہیں۔ تنویر صادق ، معروف شیعہ لیڈر ہیں انکے والد صادق علی نیشنل کانفرنس کے طویل عرصے تک خزانچی رہے تھے لیکن آخری ایام میں انہوں نے پی ڈی پی میں شمولیت اختیار کی تھی۔

ان ہائی پروفائل ناموں کے علاوہ پارٹی نے خان صاحب کے لیے سیف الدین بٹ اور چاڈورہ کے لیے علی محمد ڈار کو نامزد کیا ہے۔ انجیبئر خورشید گلاب گڑھ (ایس ٹی) سے، یاشو وردھن سنگھ کالا کوٹ سندربنی سے اور سریندر چودھری نوشہرہ سے انتخاب لڑیں گے۔

پارٹی نے بدھل (ایس ٹی) کے لیے جاوید چوہدری، پونچھ حویلی کے لیے اعجاز احمد جان، مینڈھر (ایس ٹی) کے لیے جاوید رانا اور کرناہ کے لیے جاوید مرچال کو امیدوار بنایا ہے۔ میر سیف اللہ ترہگام سے جبکہ ناصر اسلم وانی (سوگامی) کپواڑہ سے انتخاب لڑیں گے۔ قیصر جمشید لون لولاب سے اور چودھری محمد رمضان ہندواڑہ سے انتخابی میدان میں ہوں گے۔ ناصر اسلم کو ماضی میں سرینگر کے امیرا کدل سے منڈیٹ دیا گیا تھا لیکن اب وہ اپنے آبائی علاقے کپوارہ میں امیدوار بنائے گئے ہیں۔

ارشاد رسول کار سوپور، جاوید احمد ڈار رفیع آباد اور ڈاکٹر سجاد شفیع اُوڑی سے امیدوار ہوں گے۔ ارشار رسول سابق کانگریس لیڈر مرحوم غلام رسول کار کے فرزند ہیں جبکہ ڈاکٹر سجاد کے والد محمد شفیع اوڑی، سرحدی قصبہ اوڑی کے ممتاز لیڈر رہے ہیں اور کئی بار ریاستی کابینہ میں شامل رہے ہیں۔ جاوید حسین بیگ بارہمولہ سے، فاروق احمد شاہ ٹنگمرگ سے اور جاوید ریاض بیدار پٹن سے الیکشن لڑیں گے۔ ہلال اکبر لون سوناواری سے انتخاب لڑیں گے اور نذیر احمد گریزی گریز (ST) سے الیکشن لڑیں گے۔ اجے کمار سدھوترا جموں شمال میں پارٹی کی نمائندگی کریں گے۔

19 ستمبر سے شروع ہونے والے اسمبلی انتخابات کے ساتھ، نیشنل کانفرنس 51 سیٹوں پر امیدوار اتار رہی ہے، جب کہ اس کی اتحادی پارٹی کانگریس 32 سیٹوں پر چناؤ لڑے گی۔ اس کے علاوہ سی پی آئی (ایم) اور پینتھرس پارٹی کو ایک ایک سیٹ دی گئی ہے۔ انڈیا بلاک کے اتحادیوں کے درمیان پانچ سیٹوں پر دوستانہ مقابلہ بھی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.