ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں این سی کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد - NC Workers Convention

ضلع پلوامہ کے ترال میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں پارٹی کارکنان نے شرکت کی۔ اس موقعے پر اسمبلی انتخابات کو لے کر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترال میں این سی کی جانب سے ورکرس کنونشن منعقد
ترال میں این سی کی جانب سے ورکرس کنونشن منعقد (etv bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 24, 2024, 2:14 PM IST

ترال میں این سی کی جانب سے ورکرس کنونشن منعقد (etv bharat)

ترال: مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں وکشمیر میں اسمبلی انتخابات کے حوالے سے سیاسی جماعتوں کی سرگرمیوں میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ تمام سیاسی جماعتوں کی جانب سے ووٹرز کی توجہ اپنی اپنی طرف مبذول کرانے کی کوشش تیز کردی ہیں۔

نیشنل کانفرنس کی جانب سے آج ترال میں ایک ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سابق ممبر اسمبلی ترال و انچارج کانسچونسی ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کی جب کہ اس موقعے پر حال ہی میں این سی جوائن کرنے والے سابق بیوروکریٹ عبدالرشید ڈار، جی ایم کا نٹرو، بلاک صدور اور حلقہ صدور کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقعے پر لوک سبھا انتخابات کی شاندار جیت اور آئندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر سیر حاصل بحث کی گئی۔ کارکنان پر زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس کو مزید مضبوط بنانے کےلیے مزید کوشش کریں۔ اس موقعے پر رکن پارلیمان سید آغا روح اللہ مہدی کی جانب سے شراب مخالف بل کی تائید کی گی۔

یہ بھی پڑھیں: مضبوط اور با مقصد اتحاد وقت کی سب سے اہم ضرورت: عوامی نیشنل کانفرنس

میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے عبدالرشید ڈار نے بتایا کہ ترال میں نیشنل کانفرنس پہلے سے ہی مضبوط ہے۔ حال ہی میں لوک سبھا انتخابات کے دوران اس کا عمدہ ثبوت ملا۔ انہوں نے بتایا کہ این سی شیر کشمیر کے وقت سے ہی عوام کے دلوں کی دھڑکن بنی ہوئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.