ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ترال میں نیشنل کانفرنس کا ورکرس کنونشن منعقد - Nc holds workers Convention

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 8:17 PM IST

پلوامہ ضلع کے ترال میں نیشنل کانفرنس کی جانب سے ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں کارکنان اور مقامی باشندوں نے شرکت کی۔

ترال میں  نیشنل کانفرنس کا ورکرس کنونشن منعقد
ترال میں نیشنل کانفرنس کا ورکرس کنونشن منعقد (etv bharat)

ترال:نیشنل کانفرنس کی جانب سے آج ترال میں ایک ورکرس کنونشن کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت سابق ممبر اسمبلی ترال و انچارج کانسچونسی ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے کی جبکہ اس موقع پر جی ایم۔ کانٹرو،عبدالسلام ملک کے ساتھ ساتھ بلاک صدور اور حلقہ صدور کی ایک بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

اس موقع پر حالیہ لوک سبھا انتخابات کی شاندار جیت اور آیندہ اسمبلی انتخابات کے حوالے سے حکمت عملی پر سیر حاصل بحث کی گئی اور ورکرز پر زور دیا کہ وہ نیشنل کانفرنس کو مزید مضبوط بنانے کےلیے کوشش کریں کیونکہ ترال میں پہلے ہی پی ڈی پی پھوٹ کی شکار ہے ۔

اس موقع پر ڈاکٹر غلام نبی بٹ نے بتایا کہ ترال علاقے میں نیشنل کانفرنس تمام تر چیلنجز کے باوجود ابھر کر سامنے آگئی ہے جسکے لیے ورکرز کو ہم۔ شکریہ ادا کرتے ہیں ۔ امید کرتے ہیں کہ وہ آنے والے اسمبلی انتخابات میں اسی طرح محنت کر کے یہاں سے این سی کو بھاری اکثریت سے کامیاب کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:ہندوستان کو پاکستان سے دوبارہ بات چیت کرنا چاہیے: فاروق عبد اللہ

انہوں نے مزید کہاکہ تعمیر و ترقی کا ایک نیا باب کھل سکے انہوں نے لوگوں کو یقین دلایا کہ انکے مطالبات پر ہمدردانہ غور و خوض کیا جائے گا۔تمام مسائل جلد سے جلد حل کر لئے جائیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.