پلوامہ: اوقاف کمیٹی پلوامہ کے زیر اہتمام نماز جمعہ کے فوراً بعد ابتر موسمی صورتحال اور خشک سالی سے نجات کیلئے نماز استسقاء کا اہتمام کیا گیا، جس میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے اللہ کے حضور اُس کی رحمت اور نوازش کیلئے رقت آمیز انداز میں دعائیں کیں۔ وہیں ضلع پلوامہ کی مختلف مساجد،درگاہوں،خانقاہوں میں بھی خشک سالی اور ابتر موسمی صورتحال سے نجات کیلئے دعائیں کی گئیں۔ان مجالس میں ائمہ مساجد اور علمائے کرام نے لوگوں کو توبہ و استغفار کی۔
اس موقع پر مولانا شبیر احمد نے بات کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت جو موسمی صورتحال درپیش ہے اور باد و باراں کے اس موسم میں شدید خشک سالی نے اپنے ڈیرے جما لئے ہیں، جس کی وجہ سے اگریکلچر اور ہارٹیکلچر کی صنعتیں متاثر ہونے کے ساتھ ساتھ لوگوں کو بھی شدید مشکلات اور مصائب کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے
اس موقعے پر مولانا محمد عبدللہ آہنگر نے بات کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ خشک موسم کی وجہ سے نہ صرف کشمیر کے آبی ذخائر بھی سوکھ گئے ہیں، بلکہ لوگوں کو مختلف بیماریوں کی صورت میں طرح طرح کی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ اہالیان کشمیر اپنے رب کی بارگاہ میں سربسجود ہوکر اُس کی رحم وکرم کی دعا کریں۔
یہ بھی پڑھیں: اوقاف ایگزیکٹو آفیسر پونچھ نے کیا منڈی دورہ
واضح رہے وادی کشمیر میں سخت ترین سردیوں کے 40 دنوں پر محیط چلہ کلان کا نصب سے زیادہ حصہ بیت جانے کے باوجود بھی ابھی تک نہ پہاڑی علاقوں میں اس نوعیت کی برف وباراِں اور نہ ہی میدانی علاقوں میں بارشییں یا برف باری ہوئی۔تاہم محکمے موسمیات نے کہا ہے کہ وادی کشمیر میں اگلے ہفتے سے موسم میں تبدیلی آنے کے امکانات ہیں۔