ETV Bharat / jammu-and-kashmir

میری سوچ اور سیاست آزاد ہے، میں اپنا راستہ خود بناتا ہوں، کسی کی مخالفت نہیں کرنا چاہتا: آزاد - DPAP Road show in anantnag - DPAP ROAD SHOW IN ANANTNAG

ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کہا کہ 'میں بی جے پی کا کبھی بھی نہ منسٹر رہا ہوں، نہ رکن لہذا لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون بی جے پی کی اے، بی یا سی ٹیم ہے'۔ انہوں نے کہا کہ 'غلام نبی آزاد، آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا۔'

غلام نبی آزاد
GHULAM NABI AZAD
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 24, 2024, 9:29 PM IST

میری سوچ اور سیاست آزاد ہے، میں اپنا راستہ خود بناتا ہوں،کسی کی مخالفت نہیں کرنا چاہتا:آزاد

اننت ناگ: ضلع اننت ناگ کے قاضی گنڈ میں ڈیموکریٹک پروگریسو آزاد پارٹی (ڈی پی اے پی ) کی جانب سے میگا روڈ شو کا اہتمام کیا گیا، جس کی قیادت ڈی پی اے پی کے چیئرمین غلام نبی آزاد نے کی۔ ان کے ہمراہ اننت ناگ پارلیمانی نشست کے امیدوار ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے، محمد امین بٹ و دیگر کئی رہنما سمیت ورکرس کی کثیر تعداد موجود تھی۔
قاضی گنڈ کے مختلف مقامات پر لوگوں نے غلام نبی آزاد کا والہانہ استقبال کیا، جب کہ انہوں نے روڈ شو کے دوران جگہ جگہ لوگوں سے خطاب کیا۔ خطاب کے دوران آزاد نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ایڈوکیٹ محمد سلیم پرے ایک باصلاحیت اعلی تعلیم یافتہ شخص اور قانون دان ہیں، اعلی عدالتوں میں لوگوں کو انصاف دلانے اور ان کی آواز بلند کرنے میں وہ ماہر اور ایک تجربہ کار وکیل ہیں، اسی طرح وہ پارلیمنٹ میں عوام کی بہتر نمائندگی اور وکالت کرنے کے اہل ہیں، لہذا وہ انہیں ایک بار خدمت کرنے کا موقع دیں۔

میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ وہ سچائی پر یقین رکھتے ہیں۔ انہوں نے اپنے دور اقتدار میں جو کچھ کیا ہے وہ زمینی سطح پر نمایاں ہے۔ آزاد نے کہا کہ وہ باتیں کم اور کام زیادہ کرتے ہیں، اگر ایک وعدہ کیا تو میں سو کام کرتا ہوں اور باقی سیاست دانوں کا ریکارڈ رہا ہے کہ وہ سو وعدے کرتے ہیں اور کام ایک بھی نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر یہاں سب سے بڑا اور سنگین مسئلہ ہے تو وہ بے روزگاری ہے، روزگار نہ ملنے کے سبب نوجوان منشیات کی جانب متوجہ ہو رہے ہیں، اس لیے روزگار کے وسائل کو پیدا کرنا ان کی ترجیحات میں شامل ہوگا، کیونکہ روزگار ہی ایک ایسا وسیلہ ہے جو خوشحالی ترقی اور نوجوانوں کو منشیات سے دور رکھنے کا ضامن ہے۔

مزید پڑھیں: این ڈی اے کا زیادہ تر مقابلہ علاقائی جماعتوں سے ہیں: غلام نبی آزاد

آزاد نے کہا کہ وہ آزادانہ سوچ رکھنے والے ایک آزاد سیاست دان ہیں، وہ کام کرنے پر یقین رکھتے ہیں بلکہ کسی کی مخالفت میں اپنا وقت ضائع نہیں کرتے ہیں اور نہ ہی مخالفت کرنا انہیں اچھا لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 'میں کئی بار کہہ چکا ہوں کہ عمر عبد اللہ بی جے پی کے منسٹر رہے ہیں اور محبوبہ جی وزیر اعلیٰ رہی ہیں، میں ان دونوں کا احترام کرتا ہوں'۔

انہوں نے کہا کہ 'میں بی جے پی کا کبھی بھی نہ منسٹر رہا ہوں، نہ رکن لہذا لوگوں کو خود فیصلہ کرنا ہے کہ کون بی جے پی کی اے، بی یا سی ٹیم ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ 'غلام نبی آزاد، آزاد تھا، آزاد ہے اور آزاد رہے گا۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.