ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے سرسوں کے لہلہاتے پیلے پھول - Mustard bloom attracts Tourists - MUSTARD BLOOM ATTRACTS TOURISTS

Spring Bloom In Kashmir: بہار کی آمد کے ساتھ ہی جہاں وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقامات پر غیر مقامی وبیرون ملک سیاحوں کا آمد کا سلسلہ تیز ہوجاتا ہے۔ وہیں زرد پھولوں سے لہلہاتے سرسوں کے کھیت بھی سیاحوں کی دلچپسی اور توجہ کا مرکز بنتے ہیں۔

mustard-bloom-becomes-tourists-attraction-in-kashmir-these-days
لہلہاتے ہوئے سرسوں کے کھیت سیاحوں کا نیا مرکز
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Mar 31, 2024, 4:39 PM IST

Updated : Mar 31, 2024, 7:22 PM IST

سیاحوں کو اپنی جانب کھینچتے سرسوں کے لہلہاتے پیلے پھول

اونتی پورہ( پلوامہ) موسم بہار کی آمد کے ساتھ ہی جہاں وادی کشمیر میں باغ گل لالہ کو سیاحوں کے لیے رواں ماہ کی 23 تاریخ کو کھولا گیا ہے اور یومیہ ہزاروں کی تعداد میں سیاح ٹیولپ گارڈن دیکھنے کے لیے آرہے ہیں۔

جنوبی کشمیر کے اونتی پورہ اور اس کے مضافات میں لہلہاتے سرسوں کے کھیت ان دنوں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے ہوئے ہیں اور ان دنوں اونتی پورہ ،لیتہ پورہ اور دیگر مقامات پر سیاح گاڑیاں روک کر فوٹو کھینچتے اور ریلیز بناتے ہوئے دیکھے جا سکتے ہیں اور کشمیر کی خوبصورتی کو بیان کر رہے ہیں۔

ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کئی سیاحوں نے بتایا کہ کشمیر واقعی زمین پر جنت ہے اور ہر کسی کو کم از کم زندگی میں ایک بار یہاں سیر کو ضرور آنا چاہیے۔حیدر آباد سے تعلق رکھنے والی ایک خاتون سیاح سریتا نے بتایا کہ وہ فیلمی کے ساتھ پانچ روز سے کشمیر میں ہے اور یہاں کی قدرتی خوبصورتی ناقابل بیان ہے۔ انہوں نے بتایا کہ یہاں کے سرسوں کے کھیت بھی سیاحوں کو اپنے طرف کھینچ رہے ہیں۔

کئی مزید سیاحوں نے بھی اپنے تاثرات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں ان دنوں لہلہاتے سرسوں کے یہ کھیت بھی اس کی خوبصورتی کو نکھار رہے ہیں، جبکہ یہاں کا تہذیب وتمدن اور یہاں کی مہمان نوازی ہر ایک کو اپنا دیوانہ بنا دیتا ہے۔
ویت نام سے آنے والے کئی سیاحوں نے بتایا کہ بھارت میں موجود کشمیر واقعی دنیا کی حسین وادیوں میں ہے اور یہاں کا آب و ہوا اسے قدرتی طور اسے ایک نیچرل ٹورسٹ اسپاٹ بنا رہا ہے اور ان کا پیغام دنیا کے لوگوں سے یہی ہے کہ زنددگی میں ایک بار یہاں آنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: سرسوں کے کھیت غیر مقامی سیاحوں کی دلچسپی کا مرکز

Last Updated : Mar 31, 2024, 7:22 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.