ETV Bharat / jammu-and-kashmir

عید سادگی کے ساتھ منائی جائے: مولانا شبیر احمد اویسی - Maulana Shabbir Ahmed ON EID

Eid al-Fitr 2024: عالم دین مولانا حافظ قاری شبیر احمد اویسی نے کہا کہ موجودہ صورت حال کے مدنظرعید نہایت ہی سادگی سے منائی جائے۔ دوسروں کا خیال رکھا جائے۔ عید خوشیوں کا تہوار ہے اور سادگی سے منانے سے اس کی خوشی دگنی ہوجاتی ہے۔

عید سادگی کے ساتھ منائ جئے:مولانا شبیر احمد اویسی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 8, 2024, 7:15 PM IST

Updated : Apr 11, 2024, 6:16 AM IST

عید سادگی کے ساتھ منائ جئے:مولانا شبیر احمد اویسی

اونتی پورہ: ملک کی دوسری ریاستوں کی مرکز کے زیر انتظام یوٹی جموں و کشمیر میں بھی عیدالفطر کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔اسی درمیان جنوبی کشمیر کے نامور عالم دین مولانا حافظ قاری شبیر احمد اویسی عام لوگوں سے عید الفطر کا مقدس تہوار سادگی سے منانے اور اس موقعے پر غربا اور مستحقین کا خاص رکھنے کی اپیل کی۔

عالم دین مولانا حافظ قاری شبیر احمد اویسی نے کہا کہ عید کی خوشی میں سماج کے کمزور طبقات کو شامل رکھنا ہی اصل عید ہے۔ موصوف اونتی پورہ میں ای ٹی وی بھارت کے نمائندے شبیر بٹ کے ساتھ خصوصی بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عید کے لغوی معنی خوشی کے ہیں اور ہمیں یہ خوشی شرعی حدود کے اندر ہی منانی چاہیے تاکہ خوشی منانے کے ساتھ ہم عبادت بھی کریں۔

مولانا شبیر احمد اویسی نے بتایا کہ عید کے روز دو رکعت شکرانہ کی نماز ادا کرنی ہوتی ہے۔ اسے قبل ہمیں صدقہ فطر ادا کرنا چاہیے تاکہ سماج کے کمزور لوگ بھی ہمارے ساتھ عید کی خوشیوں میں شامل ہوں۔ کیونکہ عید کے موقعے پر ان کو یاد رکھنا نبی اکرم صلہ علیہ وسلم کی تعلیمات کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: لیلۃ القدر ایک عظیم رات - Shab e Qadr 2024

انھوں نے مزید بتایا کہ عید دراصل اس روزدار کی عید ہے جس کے روزے قبول ہوئے ہیں اور جس کے روزے قبول نہ ہوں، اس کی حقیقی عید ہی نہیں ہے۔ اس لیے ہمیں عید عاجزی اور سادگی کے ساتھ ہی منانی چاہیے۔

Last Updated : Apr 11, 2024, 6:16 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.