اننت ناگ: رکن پارلیمان میاں الطاف لاروی نے آگ متاثرہ علاقے مہمان محلہ لال چوک کا دورہ کیا۔آتشزدگی واقعے کے متاثرین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر میاں الطاف نے متاثرہ کنبوں کو یقین دلایا کہ ان کی باز آباد کاری کے لئے ہر مکمن کوشش کی جائے گی۔
میاں الطاف نے علاقے کا جائزہ لیا اور واقعے کے متاثرین سے ملاقات کی ۔متاثرین نے میاں الطاف سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ ان کی باز آباد کاری کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔ ان کی راحت کے لئے اشیاء خردبینی اور گرم ملبوسات کی فراہمی کو یقینی بنایا جانا چاہئے۔
انہوںنے نے متاثرین کو یقین دلایا کہ ان کی باز آباد کاری کے لئے ہر ممکن کوشش کی جائے گی تاکہ آگ متاثرین پھر سے پہلے جیسی زندگی بسر کر سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آگ کی ہولناک واردات میں علاقے میں قائم گورنمنٹ مڈل اسکول بھی خاکستر ہوا ہے ۔اس کو دوسرے جگہ منتقل کرنے کی ضرورت ہے تاکہ معصوم بچوں کی تعلیم متاثر نہ جائے۔
یہ بھی پڑھیں:اننت ناگ میں آتشزدگی، اسکول، رہائشی مکانات، کئی دکانیں خاکستر - Anantnag Fire incident
اس موقع پر ان کے ہمراہ نیشنل کانفرنس اننت ناگ کانسچونسی انچارج بشیر احمد نجار، یوتھ لیڈر سعید صبا، و دیگر لیڈران کے علاوہ انتظامیہ کمیٹی مہمان محلہ کے قائدین بھی موجود تھے۔ یار رہے گزشتہ روز اننت ناگ کے مہمان محلہ لال چوک میں آتشزدگی کا بھیانک واقعہ پیش آیا تھا جس سے آٹھ 8 مکانات، 12 سے زائد دکانوںاور گورنمنٹ مڈل اسکول کو کافی نقصان پہنچا۔