ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جدید سہولت سے آراستہ کنڈرگارٹن اسکول کا سرینگر میں افتتاح - کنڈرگارٹن اسکول

kindergarten school In Srinagar سرینگر میں اپنے نوعیت کا ایسا پہلا کنڈرگارٹن ورلڈ کے نام سے ایک نجی اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا، جہاں جدید اور اعلی معیار کی سہولیات بچوں کے لیے دستیاب ہیں۔

modern-facilities-kindergarten-school-inaugurated-in-srinagar
Etv Bharatجدید سہولت سے آراستہ کنڈرگارٹن اسکول کا سرینگر میں افتتاح
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Feb 20, 2024, 10:59 PM IST

جدید سہولت سے آراستہ کنڈرگارٹن اسکول کا سرینگر میں افتتاح

سرینگر: بچوں کی بہتر نشوونما اور تابناک مستقبل کی زمانت پیش کرتے ہوئے سرینگر میں اپنے نوعیت کا ایسا پہلا کنڈرگارٹن ورلڈ کے نام سے ایک نجی اسکول کا قیام عمل میں لایا گیا، جہاں جدید اور اعلی معیار کی سہولیات بچوں کے لیے دستیاب ہیں۔

انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول کی جانب سے لیے گئے اس اقدام سے شہر سرینگر کے بچوں کو اچھا تعلیمی ماحول فراہم ہوگا، ایسے میں نہ صرف آٹیفیشل انٹلیجنس بلکہ جدید تقاضوں کے عین مطابق سمارٹ کلاسز کے ذریعے بچوں کو تعلیم و تربیت دی جائے گی۔ وہیں نشوونما کا خاص دھیان رکھتے ہوئے ایک ماہر غذائیت کی زیر نگرانی میں بچوں کو اسکول میں دن کا کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

مذکورہ اسکول میں بچوں کی زہنی اور جسمانی نشوونما پر بھی توجہ دی گئی ہے۔ایسے میں کھیل کود اور دیگر تفریحی پروگراموں کے لیے بھی خاص انتظامات رکھے گیے ہیں، تاکہ معیاری تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی جسمانی صحت کے علاوہ ذہنی صحت بھی بہتر بن سکے ۔

منیجنگ ڈائریکٹر چودھری گروپ بابر چودھری کے مطابق انٹرنیشنل دہلی پبلک اسکول کا کنڈرگارٹن تعلیم کے میدان میں ایک نئے باب کا آغاز ہوگا، جو کہ فکری ، سماجی ترقی اور مضبوط اقدار کو فروغ دینے کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کو ایک خوشگوار تعیلمی ماحول فراہم کرکے بچوں کو ذمہ دار شہری اور بااختیار بنانا ہے، جو کہ قوم کے مستقبل کو تشکیل دینے کے لیے دانشورانہ مہارت ، صلاحیتوں اور مضبوط اقدار سے لیس ہوں۔

مزید پڑھیں: وادیٔ کشمیر میں سرکاری کنڈرگارٹن اسکولز وقت کی اہم ضرورت

اسکول کی پرنسپل شیما نے کہا کہ اس مقصد کی خاطر ہمیں والدین کے بھر پور تعاون کی ضرورت ہے، ایسے میں مل کر ہی ہم اہنے قوم کے مستقبل یعنی بچوں کی پنہاں صلاحیتوں کو ابھارنے اور انہیں فیصلہ ساز بنانے کے مقصد میں کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.