ETV Bharat / jammu-and-kashmir

حالات جیسے بھی ہوں ہم یہ فریضہ انجام دیتے رہیں گے: میرواعظ - Mirwaiz Umar Farooq - MIRWAIZ UMAR FAROOQ

Mirwaiz Friday Khutaba میر واعظ مولوی محمد عمر فاروق نے آج تاریخی جامع مسجد میں نماز جمعہ سے خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ" حکام نے رمضان المبارک کے خصوصی ایام خصوصاً جمعتہ الوداع، شبِ قدر اور عید سعید پر انہیں بلا جواز نظر بند رکھ کر ہمارے جزبات کو مجروح کیا ہے، ہمیں ہمت ، حوصلہ اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔"

میرواعظ
میرواعظ
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 12, 2024, 6:25 PM IST

حالات جیسے بھی ہوں ہم یہ فریضہ انجام دیتے رہیں گے: میرواعظ

سرینگر: میر واعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے ایک بار پھر یہ بات زور دیکر کہی ہے کہ مرکزی جامع مسجد کے منبر ومحراب سے ہمیشہ حق و صداقت کی ترجمانی ہوتی رہی ہے اور حالات جیسے بھی ہوں ہم یہ فریضہ انجام دیتے رہیں گے۔

جمعتہ الوداع، شبِ قدر اور عید الفطر جیسی اہم دینی تقریبات پر ریاستی حکام کی جانب سے مسلسل موصوف کی نظر بندی سے رہائی کے بعد آج جامع مسجد سرینگر میں نماز جمعہ سے قبل اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے میرواعظ نے اس بات شدید افسوس کا اظہار کیا کہ رمضان المبارک کے خصوصی ایام خصوصاً جمعتہ الوداع، شبِ قدر اور عید سعید پر انہیں بلا جواز نظر بند رکھ کر ان دینی نوعیت کے حامل تقریبات میں شرکت سے روکا گیا اور عوامی جذبات مجروح کئے گئے۔

انہوں نے کہا کہ ریاستی انتظامیہ کے ان اقدامات سے بے شک ہمارے جذبات شدید مجروح ہوئے ہیں لیکن ہمیں ہمت ، حوصلہ اور استقامت کا مظاہرہ کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ ایک طرف حکومت یہاں حالات میں بہتری کا دعویٰ کرتی ہے لیکن دوسری طرف آئے روز انہیں اور مرکزی جامع مسجد کو بار بار بند کرکے خود ہی اپنے جھوٹے دعوﺅں کی قلعی کھول دیتی ہے۔

مزید پڑھیں: جمعتہ الوداع پر مرکزی جامع پر تالے چڑھانا بے حد افسوس: میرواعظ محمد عمر فاروق

انہوں نے کہا کہ ہم مایوس نہیں ہیں ہمیں اللہ پر پورا بھروسہ ہے اور میر واعظین کشمیر اور ہمارے اسلاف نے جامع مسجد کے تاریخی منبر و محراب سے ہمیشہ جس طرح حق و صداقت کی ترجمانی کی ہے اور اللہ تعالیٰ کے فضل و کرم سے یہ فریضہ ہم بہر حال انجام دیتے رہیں گے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.