ETV Bharat / jammu-and-kashmir

والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے علاوہ فکری اور ذہنی تربیت پر بھی توجہ دیں۔میر واعظ - Mirwaiz Umar Farooq - MIRWAIZ UMAR FAROOQ

Mirwaiz Kashmir Molvi Umar Farooqمیرواعظ کشمیر مولوی محمد عمر فاروق نے تعلیمی اداروں کے سربراہان، ذمہ داروں اور والدین سے بچوں کی تعلیم کے ساتھ ساتھ ان کی فکری اور ذہنی تربیت پر خصوصی توجہ مرکوز کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔

والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے علاوہ فکری اور ذہنی تربیت پر بھی توجہ دیں۔میر واعظ

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 17, 2024, 8:16 PM IST

والدین اپنے بچوں کو تعلیم کے علاوہ فکری اور ذہنی تربیت پر بھی توجہ دیں۔میر واعظ

سرینگر (جموں کشمیر) : میرواعظ کشمیر ڈاکٹر مولوی محمد عمر فاروق نے حصول علم کی اہمیت اور ضرورت پر زور دیتے ہوئے تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت کوبھی انتہائی ناگزیر قرار دیتے ہوئے تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں اور والدین سے تلقین کی کہ وہ قوم کی اس نوجوان نسل کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی فکری اور ذہنی تربیت پر بھی خصوصی توجہ مرکوز کریں۔

شہر خاص کے سیکہ ڈافر علاقے میں ایک مقامی تعلیمی اور تربیتی ادارہ کے افتتاح کے موقع پر وہاں موجود ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے میرواعظ نے انسٹی ٹیوٹ کے مالکان کی اس کوشش کی سراہنا کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہماری موجودہ نوجوان نسل کو آج مقامی اور بیرونی سطح پر پہلے سے زیادہ ہر میدان میں مقابلے کا سامنا ہے اور ضرورت اس امر کی ہے کہ ہمارے تربیتی اور تعلیمی ادارے اپنے اندر وہ معیار پیدا کریں تاکہ ان اداروں سے مستفید ہونے والے طلبا اور طالبات آگے چل کر قوم و ملت کا نام روشن کریں۔‘‘

میرواعظ نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کی ان ہی اداروں سے ایسی تربیت فراہم ہونی چاہئے تاکہ وہ مقابلے کے اس دور میں ضرورت کے مطابق صلاحیتیں حاصل کرسکیں اور یہی ان تعلیمی اور تربیتی اداروں کا بنیادی مقصد ہونا چاہئے اور اس کے ساتھ ساتھ ان اداروں میں اسلامی اور کشمیری کلچر کو فروغ دیا جانا چاہئے۔

مذہبی رہنما میرواعظ عمر فاروق نے اس بات پر شدید افسوس کا اظہار کیا کہ ’’آج کے اس تعلیمی دور میں بھی ہمارے کشمیر میں شرح خواندگی میں پچھلے کچھ برسوں کے مقابلے میں10 فیصد کی کمی آئی ہے اور اس سے بھی زیادہ تشویشناک بات یہ ہے کہ ہماری نوجوان نسل خطرناک حد تک منشیات کی لت میں مبتلا ہو رہی ہے اور یہ ہمارے تعلیمی اداروں کے ذمہ داروں اور والدین کا فریضہ ہے کہ وہ اس سماجی بدعت کے سد باب کیلئے اپنا بھر پور کردار ادا کریں۔‘‘

میرواعظ نے گزشتہ روز گنڈبل، بٹوارہ میں پیش آئے دلدوز سانحہ کو انتہائی دردناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاستی انتظامیہ کی جانب سے گزشتہ کئی برسوں سے زیر تعمیر پل کو مکمل نہ کرنے کی وجہ سے لوگوں کو وہاں عبور و مرور کیلئے کشتیوں کا سہارا لینا پڑ رہا ہے اور کل کا المناک سانحہ انتظامیہ کی اسی کوتاہی کا نتیجہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ ذاتی طور اس صدمے سے دوچار متاثرین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے وہاں جانے کے خواہشمند تھے تاہم انتظامیہ نے کچھ وجوہات کی بنا پر انہیں وہاں جانے کی اجازت نہیں دی اور انشاءاللہ موقع ملتے ہی متاثرین سے ملنے کیلئے وہ گنڈبل ضرور جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: کشتی الٹنے سے ہوئے انسانی جانوں کے زیاں پر میرواعظ کا اظہار غم - Srinagar Boat Incident

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.