ETV Bharat / jammu-and-kashmir

آتشزدگی کے دوران کمسن بچی کی موت - Minor Killed in Sopore - MINOR KILLED IN SOPORE

Minor Charred to Death in Sopore: جموں و کشمیر کے سوپور علاقے میں ایک دلدوز سانحے کے دوران ایک کمسن بچی ہلاک جب کہ ایک خاتون زخمی ہو گئی۔

ا
ا
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Apr 22, 2024, 3:03 PM IST

آتشزدگی کے دوران کمسن بچی کی موت

بارہمولہ (جموں کشمیر): شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آتشزدگی کے دوران ایک کمسن بچی کی موت واقع ہو گئی جب کہ ایک خاتون زخمی ہو گئیں۔ آتشزدگی کے دوران گرچہ رہائشی مکان کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا تاہم اس واقعے میں کم عمر بچی کی موت سے پورا علاقہ غم میں ڈوبا ہوا ہے۔ یہ سانحہ ضلع کے تارزو، سوپور علاقے میں اتوار کو پیش آیا۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ سوپور کے تارزو علاقے میں شارٹ سرکٹ کی وجہ سے لگی آگ نے فوری طور پر عمارت کو اپنی زد میں لے لیا۔ انہوں نے کہا کہ مقامی رضاکاروں نے آگ پر قابو پانے کے لیے کوششیں جاری رکھیں جب کہ فائر اینڈ ایمرجنسی عملے کو بھی مطلع کیا گیا۔ لوگوں نے بتایا کہ فائر ٹینڈرز، مقامی رضاکاروں نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا تاہم گھر کے ایک کمرے میں سو رہی کم عمر بچی فوت ہو چکی تھی۔ جب کہ سانحے میں ایک اور خاتوں شدید زخمی ہو گئیں۔

فوت ہوئی کم عمر بچی کی عمر تقریباً تین برس بتائی جا رہی ہے جس کی شناخت دختر تنویر احمد لون ساکنہ وانیگام، پٹن کے طور پر ہوئی ہے۔ جب کہ زخمی ہوئی خاتون کی شناخت رفیقہ بیگم کے نام سے ہوئی ہے۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے پولیس نے کیس درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے۔ مقامی باشندے کمسن بچی کی موت سے کافی رنجیدہ ہیں۔ کمسن بچی کو پُر نم آنکھوں کے ساتھ سپرد لحد کیا گیا۔

ایک مقامی باشندے نے میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’جوں ہی ہمیں آگ لگنے کی اطلاع موصول ہوئی، ہم گھروں سے باہر آئے اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا۔ کمسن بچی ایک علیٰحدہ کمرے میں سو رہی تھی جس کے بارے میں ہمیں دیر سے خبر ملی۔ اگر وقت پر ہمیں معلوم ہوتا تو شاید بچی کو بچایا جا سکتا تھا۔‘‘ آگ لگنے کے سبب مکان کو ہوئے نقصان کے بارے میں انہوں نے کہا کہ ’’آگ کے سبب اگرچہ رہائشی مکان کو زیادہ نقصان نہیں پہنچا تاہم اس سانحے میں ہوئے انسانی نقصان کی تلافی ممکن نہیں ہے۔‘‘

یہ بھی پڑھیں: بارہمولہ بونیار میں آگ لگنے سے ایک رہائشی مکان تباہ

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.