ETV Bharat / jammu-and-kashmir

مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا - Minister of State Nityanand Rai

Nityanand Rai visited South Kashmir's Pulwama مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے جنوبی کشمیر کے پلوامہ ضلع کا دورہ کرکے کرشی وگیان کیندر ملنگ پورہ کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر انہوں نے باغبانی شعبہ کی جانب سے متعارف کرائی گئی اعلیٰ اقسام کے سبزیوں کا مشاہدہ بھی کیا۔

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 18, 2024, 7:20 PM IST

وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیانند رائے نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا
وزیر مملکت برائے داخلہ امور نتیانند رائے نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا (ETV Bharat)

پلوامہ: امور داخلہ کے ایم او ایس نتیانند رائے نے ضلع پلوامہ کے اپنے دورے کے دوران کرشی وگھیان کیندر ملنگ پورہ پلوامہ کا دورہ کیا اور کسانوں کو فائدہ پہنچانے کے لیے زرعی اور باغبانی کے شعبے میں متعارف کرائی گئی نئی اور اعلیٰ اقسام کے سبزیوں اور پھل دار میوے درختوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ امور داخلہ کے ایم او ایس نتیانند رائے کے ساتھ ڈپٹی کمشنر پلوامہ ڈاکٹر بشارت قیوم، وائس چانسلر سکواسٹ کشمیر، ڈائریکٹر ایکسٹینشن سکواسٹ ، ڈی آئی جی ساؤتھ کشمیر رینج اور پولیس اور سول انتظامیہ کے دیگر سینئر افسران بھی موجود تھے۔

مملکتی وزیر داخلہ نتیانند رائے نے جنوبی کشمیر کے ضلع پلوامہ کا دورہ کیا (ETV Bharat)

کے وی کے ملنگ پورہ کے اپنے دورے کے دوران امور داخلہ کے ایم او ایس نے کے وی کے ملنگ پورہ کی طرف سے زرعی اور باغبانی کے شعبے میں متعارف کرائے گئے مختلف اعلیٰ نسل کے منصوبوں کا معائنہ کیا۔ ایم او ایس کو ماہرین نے زرعی اور باغبانی کے شعبے میں منصوبوں کے فوائد سے آگاہ کیا۔ پروگرام کے دوران امور داخلہ کے ایم او ایس نے کسانوں اور مختلف مرکزی معاونت والے اسکیموں کے استفادہ کنندگان سے بات چیت کی اور محکمہ کے ذریعہ لگائے گئے مختلف اسٹالوں کا دورہ کیا۔

بعد ازاں ایم او ایس نے کسانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کسانوں کے فائدے کے لیے کام کر رہی ہے اور زرعی اور باغبانی کے شعبے میں نئی ​​اور اعلیٰ اقسام کے پودے متعارف کروا رہی ہے تاکہ کسان کم وسائل کا استعمال کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھا سکیں۔

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.